وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی ایک طالبہ کی جانب سے حکومتی کارکردگی کے حوالے پوچھے گئے سخت سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے اور طالبہ کو سیاسی جماعت سے تعلق کا الزام لگا دیا۔ پشاور میں ینگ لیڈرز پارلیمنٹیرین کنونشن میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی سے طالبہ کا سوال جواب سیشن ہوا۔ طالبہ نے سوال کیا کہ جعلی حکومتیں ترقی کر رہی ہیں، کے پی اصلی حکومت میں بھی13 سال سےکیوں پسماندہ ہو رہا ہے؟ طالبہ نے سہیل آفریدی سے کہا کہ آپ ادھر ادھرکی باتیں کررہے ہیں، بتائیں صوبےکوکیا دیا؟ طالبہ نے کہا کہ جتنی بھی ترقی ہوئی ہے، ایم پی اے اور ایم این اے کےگھروں میں ہوئی، صوبے میں جو کرپشن ہوئی ہے، اس کا آپ نے کیاکیا؟ دوسرے صوبوں سے ہمارےصوبےکا موازنہ کیا جائے کہ ہم نے کتنی ترقی کی ہے؟ وزیراعلیٰ نے طالبہ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کاتعلق ضروراےاین پی یاکسی دوسری پارٹی سے ہوگا۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہم نے صوبے کے نوجوانوں کو سوال کرنے کا شعور دیا، یہ شعور دیا کہ ایک بہن مجھ سےمیری پالیسی پرسوال کر رہی ہیں ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سہیل آفریدی

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • گلگت بلتستان کو بھی آئینی وبنیادی حقوق ملنے چاہئیں ، سعد رفیق
  • ‏‏سہیل آفریدی ان سے کہیں کہ پہلے عمران خان سے ملاقات کرواو اور پھر آپ بجٹ پاس کرو
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
  • ہمیں پتہ ہے یہ ڈرے ہوئے ہیں، ہمارا فوکس بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، علیمہ خان
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • راولپنڈی: سہیل آفریدی کے قافلے کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روک دیا