بچوں کی نازیبا تصاویر؛ فرانس میں ایکس کے دفاتر پر چھاپہ؛ ایلون مسک طلب
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
فرانس کے شہر پیرس میں پولیس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X کے دفاتر پر چھاپا مارا اور مکمل تلاشی لی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانسیسی پولیس کا یہ اقدام سائبر کرائم سے متعلق جاری تحقیقات کے تحت اٹھایا گیا۔ جس میں متعدد سنگین الزامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
پولیس نے یہ کارروائی فرانسیسی سائبر کرائم یونٹ اور یورپی یونین پولیس ایجنسی یوروپول کی معاونت سے کی۔
ابتدا میں الگورتھم کے ممکنہ غلط استعمال اور ڈیٹا ہینڈلنگ کے الزامات کی بنیاد پر ایکس کے خلاف یہ کیس جنوری 2025 میں شروع ہوا تھا۔
بعد ازاں تحقیقات کا دائرہ کار بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور جنسی تشدد کی تصاویر سمیت جنسی طور پر واضح ڈیپ فیک تصاویر تک پھیل گیا تھا۔
علاوہ ازیں ہولوکاسٹ سے قطعی انکار جیسے جرائم بھی شامل کیے گئے جو فرانس میں قانونی طور پر جرم ہیں۔
ان کے علاوہ ایکس پر خودکار نظام کے ساتھ چھیڑ چھاڑ یا فراڈ کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔
جس پر ایلون مسک کو 20 اپریل 2026 کو پیرس میں ایک رضاکارانہ سماعت کے لیے طلب کیا گیا ہے تاکہ وہ اپنا موقف اور کمپنی کی قانونی تعمیل پر وضاحت دے سکیں۔
ایکس ( X) کی سابق سی ای او لنڈا ییکارینو کو بھی اسی تاریخ کو طلب کیا گیا ہے اور دیگر اسٹاف کے لیے بھی گواہوں کے طور پر طلب نامے جاری کیے گئے ہیں۔
فرانس کے پراسیکیوٹر کے دفتر کے بقول یہ تفتیش عدالتی شفافیت اور X کی فرانسیسی قوانین کے ساتھ مطابقت کو یقینی بنانے کی کوشش ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ تعمیری زاویے سے چلایا جا رہا ہے تاکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم اپنی قانونی ذمہ داریوں کو پورا کرے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
بابر شہزاد ترک :اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے دفتری نظم و ضبط سے متعلق نیا سرکلر جاری کرتے ہوئے تمام افسران اور اہلکاروں کو مقررہ دفتری اوقات کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت کر دی ۔
سرکلر کے مطابق صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک کے اوقاتِ کار پر عمل درآمد لازم ہوگا۔
سرکلرکے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےبائیومیٹرک حاضری یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے جبکہ افسران و اہلکاروں کو لاؤنج سوٹ یا شلوار قمیض کے ساتھ ویسٹ کوٹ پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سرکلرکے مطابق دفتری راہداریوں میں شور اور بلند آواز میں گفتگو سے گریز کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے احکامات پر عملدرآمد کیلئے باضابطہ سرکلر جاری کر دیاہے۔