ٹیم جیو جیما نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان کی ٹیم جیو جیما نے ایک بار پھر پاکستان کا نام روشن کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوگل سالوشن چیلنج 2025، پرائیڈ آف پاکستان، ایچ بی ایل پاشا ایوارڈز، اگنائٹ اے آئی ریپر، اور ایپیکٹا تائیوان میں شاندار کامیابیوں کے بعد اب یہ ٹیم سعودی عرب میں کنگ فہد یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے عالمی ایونٹ انٹیلیجنٹ پلانیٹ میں پاکستان کی واحد نمائندہ ٹیم کے طور پر حصہ لے رہی ہے، جہاں یہ امریکہ، بھارت، جرمنی، جاپان، آسٹریلیا اور دنیا کے دیگر ممالک کی ٹیموں کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔
ٹیم کے رکن محمد عبداللہ آصف، احمد اقبال، خلیل الرحمان اور ہنزہلہ بن یونس نے اپنی محنت، اختراعی صلاحیت، اور تکنیکی مہارت کے ذریعے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ پاکستانی نوجوان عالمی چیلنجز میں بھی کسی سے کم نہیں۔
یہ عالمی ایونٹ نوجوان ٹیموں کو مصنوعی ذہانت اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے دنیا کے حقیقی مسائل، جیسے توانائی، ماحولیات، صحت اور سمارٹ سسٹمز کے حل پیش کرنے کا موقع دیتا ہے، اور جیو جیما کی شرکت نہ صرف پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ نوجوان ٹیلنٹ کی عالمی شناخت اور مستقبل کے لیڈرز کی مثال بھی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر سے تجاوز کر گئیں
گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل کی سطح سے تجاوز کر گئی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں سے تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جبکہ آج کی ٹریڈنگ کے دوران برینٹ آئل کی قیمت میں اب تک تقریباً 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایران اور خطے کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کے بعد آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری نقل و حمل متاثر ہونے اور دوبارہ بندش کے خدشات نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا، جس کے باعث برینٹ خام تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی۔