موٹر سائیکل سواروں میں 7 لاکھ سے زائد حفاظتی راڈز کی تقسیم، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
لاہور(نیوزڈیسک) حفاظتی تار نہ لگانے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف مقدمات درج کیے جانے لگے۔ موٹر سائیکل بھی بند ہوگی۔
پولیس کے مطابق بسنت ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ موٹر سائیکل سواروں میں 7 لاکھ سے زائد حفاظتی راڈز تقسیم کیے جاچکے ہیں۔
حفاظتی تار نہ لگانے پر لیاقت آباد میں 4 مقدمات درج کیے گئے جبکہ ایک مقدمہ گلبرگ تھانہ میں درج کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بسنت دنوں میں مزید سخت کارروائیاں کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی کتنی کھالیں جمع ہوئیں؟ اعدادو شمار آگئے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں اس سال قربانی کے جانوروں کی 75 لاکھ کھالیں جمع ہوئیں۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان میں قربانی کے جانوروں کی 75 لاکھ کھالیں جمع ہوئیں جس سے8.7 ارب روپے کی معاشی سرگرمی متوقع ہے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ایک دہائی کے دوران قربانی کے جانوروں کی تعداد 17 فیصد بڑھی ہے۔
اس سال 28 لاکھ گائے بیلوں، 43 لاکھ بکروں، 5 لاکھ بھیڑوں اور 30 ہزار اونٹوں کی کھالیں حاصل ہونےکا امکان ہے۔
ان کھالوں سے 9 سال میں چمڑے کی صنعت منافع بخش تیار مصنوعات کی طرف منتقل ہوئی جب کہ پاکستانی برآمدات میں چمڑے سے تیار مصنوعات کا حجم 694.20 ملین ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
ایف آئی اے نے جعلی دستاویزات پر بیرون ملک جانے والی 2 خواتین کو آف لوڈ کر دیا ، 2 ایجنٹ گرفتار
مزید :