انڈر 19 ورلڈکپ: سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست کے بعد انگلینڈ فائل میں پہنچ گیا
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
انڈر 19 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو 27 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
بلاوائیو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے۔ انگلینڈ کے کپتان تھامس ریو نے ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 110 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کیلب فیلکونر نے 40 رنز بنا کر ٹیم کے مجموعی اسکور کو مستحکم کیا۔
278 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی انڈر 19 ٹیم مقررہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور 48ویں اوور میں 250 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ آسٹریلوی کپتان اولیور پیک نے 100 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، تاہم ان کی کوشش ٹیم کو فتح نہ دلا سکی۔ نتیس سیموئل نے 47 جبکہ آریان شرما نے 34 رنز اسکور کیے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو، سیباستین مورگن، رالفائے ایلبرٹ اور مینی لمسڈین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل بھارت اور افغانستان کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان کل کھیلا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیمی فائنل کرتے ہوئے
پڑھیں:
بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
تصویر سوشل میڈیا۔پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔
لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔