Islam Times:
2026-07-23@23:32:13 GMT

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 3 بھتہ خور گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT

کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 3 بھتہ خور گرفتار

ملزمان دکانداروں اور ٹھیلے والوں سے یومیہ تقریباً 4 لاکھ روپے بھتہ وصول کرتے تھے، بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھکمیاں بھی دیتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ رینجرز نے خفیہ اطلاع پر کراچی وسطی کے علاقے لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں کارروائی کی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق اس کارروائی کے دوران 3 بھتہ خوروں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان دکانداروں اور ٹھیلے والوں سے یومیہ تقریباً 4 لاکھ روپے بھتہ وصول کرتے تھے، بھتہ نہ دینے پر جان سے مارنے کی دھکمیاں بھی دیتے تھے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد ایف آئی آرز درج ہیں۔ ملزمان کو مزید کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز

پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کےلیے ڈرون مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے ڈرون مانیٹرنگ سے سیلابی ریلے کی آمد کی نشاندہی ممکن ہوگی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر تمام بیراجوں، دریاؤں اور ہیڈ ورکس کی ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تریموں بیراج میں ڈرون سرویلنس کے دوران واٹر لیول نارمل پایا گیا، پاکپتن میں دریائے راوی اور ستلج میں بھی واٹر لیول کی ڈرون مانیٹرنگ کی گئی۔ 

ان کا کہنا تھا کہ سرگودھا میں دریائے چناب کے طالب والا پل پر ڈرون مانیٹرنگ میں پانی کا بہاؤ نارمل پایا گیا۔ ہیڈسدھنائی پر ڈرون مانیٹرنگ سے پانی کے بہاؤ کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ہیڈ مرالہ میں ڈرون سرویلنس کے دوران پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 74 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ منڈی بہاؤالدین کے رسول بیراج پر بھی پانی کا مانیٹر کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ، 2 زخمی ڈاکو گرفتار، چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • پنجاب میں پہلی مرتبہ سیلاب کی پیشگی اطلاع کیلئے ڈرون مانیٹرنگ کا آغاز
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار