data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں، جہاں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان اور پارٹی کی سینیٹر مشال یوسفزئی نے ایک دوسرے کے کردار پر شکوک کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی ہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان جاری بیان بازی نے پارٹی کے اندر بڑھتی ہوئی کشیدگی کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مشال یوسفزئی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا  کہ انہیں نہیں لگتا کہ مشال یوسفزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی خیر خواہ ہیں، مشال یوسفزئی مخصوص ہدایات پر ٹی وی پروگرامز میں بیٹھ کر غلط بیانی کرتی ہیں اور انہیں علیمہ خان کو ٹارگٹ کرنے کا باقاعدہ ٹاسک دیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے جیل میں کہا تھا کہ انہیں بتایا جائے کہ ایجنسیاں استعمال کرنے کے بعد یہ لوگ خود کرش ہو جائیں گے۔

علیمہ خان کے اس بیان پر سینیٹر مشال یوسفزئی نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے ان الزامات کو مسترد کر دیا اور علیمہ خان کے بیان کو اے آئی جنریٹڈ قرار دیتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کے باعث ان کے لیے قابلِ احترام ہیں، سوشل میڈیا پر ان کے حوالے سے چلنے والی ویڈیو یقیناً مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی معلوم ہوتی ہے۔

مشال یوسفزئی نے کہا کہ عمران خان نے علیمہ خان کو اس قسم کے بیانات دینے اور میڈیا پر آنے سے سختی سے روکا ہوا ہے اور اس بات کا اعلان خود عمران خان نے صحافیوں اور میڈیا کے سامنے کیا تھا کہ اب صرف ان کی بہن نورین نیازی میڈیا کے سامنے بیان دیں گی، ماضی میں بھی جب علیمہ خان سے منسوب ایسے بیانات سامنے آئے تو عمران خان نے انہیں اے آئی ویڈیوز قرار دیتے ہوئے واضح کیا تھا کہ اس نوعیت کے بیانات میڈیا کو نہیں دیے گئے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ 4 اکتوبر کی گرفتاری کے بعد ان کے فون کے کچھ اسکرین شاٹس لیک ہوئے تھے، جن میں ان کا ذکر تھا اور اڈیالہ جیل میں ان کی انٹری بند کروانے کی بات کی گئی تھی، عمران خان نے خود پوچھنے پر بتایا تھا کہ وہ تمام اسکرین شاٹس جعلی تھے۔

مشال یوسفزئی کا کہنا تھا کہ آج کا بیان بھی اسی پس منظر میں دیکھا جانا چاہیے اور وہ سمجھتی ہیں کہ یہ بھی فیک یا اے آئی جنریٹڈ ہو سکتا ہے، اس لیے وہ اس پر مزید بیان دینا وقت کا ضیاع سمجھتی ہیں،تمام توجہ عمران خان کی صحت اور شوکت خانم کے ڈاکٹروں کی ان تک رسائی پر مرکوز ہونی چاہیے، جیسے ہی بانی چیئرمین سے ملاقات ممکن ہوئی، وہ تمام معاملات براہِ راست ان کے سامنے رکھیں گی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی مشال یوسفزئی علیمہ خان اے آئی تھا کہ

پڑھیں:

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی

امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

لندن (آئی پی ایس )امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کے لیے برطانوی ائیربیس کے استعمال پر ایرانی پاسداران انقلاب نے برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی دی ہے۔برطانوی میڈیا کے مطابق نئے وزیراعظم اینڈی برنہم کے عہدہ سنبھالنیکے بعد امریکی فوج نے گلوسیسٹرشائر میں واقع رائل ائیر فورس کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے ایران کے خلاف B-1 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے بمباری کی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اس حملے میں امریکی طیاروں نے ایران عراق سرحدی علاقے شلمچہ بارڈرکراسنگ کو نشانہ بنایا جس میں 2 افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے۔ ایران نے اس کے جواب میں آنکھ کے بدلے آنکھ کی بنیاد پر جوابی کارروائیوں کی دھمکی دی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نیکہا کہ ہماری دفاعی پالیسی واضح ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ۔ جو لوگ کسی بھی قسم کی مدد کے ذریعے ایران کیخلاف جارحیت میں شریک ہوں گے، انہیں بھی جائز ہدف سمجھا جائیگا۔اب ایرانی پاسداران انقلاب نے امریکی طیاروں کے برطانوی فضائی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو خبردار کیا ہے۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہیکہ حالیہ کارروائیوں میں امریکی افواج نے ابتدا میں بحر ہند میں موجود بحری جہازوں سے کروز میزائل داغے اور جب ان کے ذخائر کم ہوگئے تو برطانیہ کے آر اے ایف فیئرفورڈ فضائی اڈے سے اڑنے والے B-1 بمبار طیاروں کا استعمال کیا۔پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہیکہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت میں استعمال ہونے والا ہر فوجی اڈہ ایک جائز فوجی ہدف سمجھا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرجدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا اگلی خبرآزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • فیفا ورلڈ کپ دیکھنے کیلیے کینیڈا جانیوالے 175 غیر ملکیوں نے سیاسی پناہ مانگ لی
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • مشرقِ وسطیٰ کشیدگی،عالمی منڈی میں خام تیل 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل