راولپنڈی:

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ مشال یوسف زئی جن کی ہدایات پر ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولتی ہے وہ ان کی ذمہ داری پوری کررہی ہے مجھے نہیں لگتا مشال یوسف زئی عمران خان کی خیرخواہ ہے۔

اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مشال اور شیر افضل کو علیمہ خان کو ٹارگٹ کرنے کا ٹاسک ملا ہوا ہے، بانی نے جیل میں کہا تھا جاکے انہیں بتاؤ ایجنسیاں استعمال کرنے کے بعد کرش کردیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بانی کی میڈیکل رپورٹ کے بارے میں گزشتہ منگل کو اڈیالہ آکر پتا چلا، میں آج بھی پوچھ رہی ہوں یہ خبر کیسے لیک ہوئی کس نے کی؟ میں آج بھی کہتی ہوں یہ خبر توجہ ہٹانے کے لیے لیک کی گئی، سہیل آفریدی نے جمعرات کو دھرنے کا فیصلہ کیا تھا میں نے کسی کو کوئی ہدایات نہیں دی تھیں انہوں نے 8 فروری کے پروگرام سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی ہے ہم اگر ان پر دباؤ نہیں ڈالیں گے یہ ہمارے ساتھ یہی کریں گے، ہمیں بانی کی ٹریٹمنٹ نہیں رہائی چاہیے، یہ خوف زدہ ہیں اسی لیے کہتے ہیں ملاقات نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ عاصمہ شیرازی اور مشاہد حسین سید کا پروگرام اسکرپٹڈ تھا، وہ خاتون اینکر نواز شریف کی گرفتار پر بہت زیادہ روئی تھی، مجھے کسی نے ان کے پروگرام کا کلپ بھیجا جس میں کہا گیا ترک صدر نے بانی کو ترکی بھیجنے کی آفر دی تھی، مشاہد حسین نے کہا اگر بانی ترکیہ چلے جاتے ہیں ہم نے معیشت اور دہشتگردی کو بھی ٹھیک کرنا ہے، مجھے بتائیں بانی کے ترکی جانے سے معیشت اور دہشت گردی کا کیا تعلق ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ بانی کی صحت سے متعلق ہمیں آج تک کسی نے کوئی اطلاع نہیں دی، بانی نے پہلے ایک مرتبہ آنکھ میں مسئلے کا ذکر کیا تھا، ہمارے شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹر عاصم نے بلڈ سیمپل لیا تھا لیکن جیل والوں نے روک دیا تھا، جیل انتظامیہ نے کہا تھا جو بھی ٹیسٹ ہوگا پمز میں ہوگا، ڈاکٹر عاصم سے جیل والوں نے بانی کی فائل لے لی تھی اس وقت پمز اسپتال میں ہمارے ایک ڈاکٹر گئے لیکن انہیں رپورٹ دکھائی تھی دی نہیں تھی بانی کی صحت کی حالیہ رپورٹ انہوں نے خود نکالی ہے اگر یہ رپورٹ جاری کرنے میں ملوث نہ ہوتے تو تین چار لوگ جن کے پاس یہ رپورٹ تھی معطل ہوچکے ہوتے یہ بانی کو اس لیے چھپا کر لے گئے یہ ڈرے ہوئے تھے بانی کو کچھ ہو نہ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خبر لیک کیوں کی ہمیں بھی نہیں بتایا گیا کہ بانی کو اسپتال لے کرگئے تھے، سچ اور جھوٹ میں فرق پتا نہیں چلتا ہمیں سمجھ نہیں آئی کس پر یقین کریں، سنی سنائی خبریں ہمیں بھی ملی کہ بانی صحت مند تھے خوش دکھائی دے رہے تھے، ہم نے چیف جسٹس یحیی آفریدی سے مطالبہ کیا ہمیں میڈیکل رپورٹ دی جائے، سلمان اکرم راجہ کے ساتھ کمٹمنٹ کیا گیا کہ رپورٹ فراہم کردی جائے گی، ہمارے وکلاء بھی اڈیالہ پہنچے رپورٹ حاصل کرنے کے لیے، جیل انتظامیہ نے وکلاء کو کوئی لفٹ نہیں کرائی، ہمیں بانی کا میڈیکل چیک اپ چاہییے ان کے ذاتی معالج کے ساتھ، ہمارا مطالبہ ہے ڈاکٹر عاصم یوسف اپنے اسپیشلسٹ کی موجودگی میں بانی کی آنکھ کا معائنہ کریں، ہمارے ڈاکٹرز نے کہا ہے بہتر یہ رہے گا بانی کو الشفاء اسپتال منتقل کیا جائے۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ یہ ہمیں ڈنڈے ماریں جو مرضی کریں ہم بیٹھے رہیں گے، ان کا صرف ایک رول پر اعتراض ہے کہ سیاسی گفتگو نہ کریں، یہ لوگ باقی سب رولز بھول جاتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علیمہ خان انہوں نے بانی کی بانی کو نے کہا کہا کہ

پڑھیں:

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف

حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے انکشاف کیا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین، ڈبل تنخواہوں کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)99 کروڑ 62 لاکھ کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

آڈٹ حکام نے مزید انکشاف کیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں مزید 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مشتبہ ادائیگیاں ہوئی ہیں۔

چیئرمین کمیٹی شاہدہ اختر کی زیرصدارت اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ اس معاملے میں ایف آئی آرز کی تعداد 5 ہوگئی تھی، 151 ملزمان تھے جن میں سے 14 کو گرفتار کیا گیا جبکہ دیگر ضمانت پر ہیں، ایک ارب روپے میں سے 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

رکن کمیٹی قاسم نون نے کہا کہ 13 کروڑ روپے کچھ بھی نہیں ہیں، سخت ایکشن لیا جائے، سید امین الحق نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی تصدیق بھی کی گئی کہ وہ موجود ہیں۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے کہا کہ وزارت کو چاہیے کہ وہ مداخلت کرے اور ذمہ داران کا تعین کرے۔

چیئرمین کمیٹی شاہد اختر نے کہا کہ یہ تو آڈٹ نے نشان دہی کر دی ہے، لگتا ہے کہ پاور ڈویژن کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، جس پر سی ای او حیسکو نے بتایا کہ 756 ملین روپے کی ذمہ داری بھی فکس ہو چکی ہے۔

شاہدہ اختر نے کہا کہ عدالت کے حکم تک یہ آڈٹ پیرا زیر التوا رہے گا، رکن کمیٹی سید حسین طارق نے سوال کیا کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم کیوں نہیں ہے۔

پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی رکن شازیہ مری نے کہا کہ ہم ڈسکوز کو یہاں کمنٹس کے لیے نہیں احتساب کے لیے بلاتے ہیں، یہ لوگوں کو چور کہتے ہیں اور اپنی پرفارمنس کے گیت گاتے نہیں تھکتے۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ہدایت کی کہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری کی آڈٹ سے تصدیق کرائی جائے، جو ریکوری رہ گئی ہے وہ معاملہ زیر التوا رہے گا۔

متعلقہ مضامین

  • 5 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کیا کرنے جا رہی ہے؟
  • پاکستان بحریہ سعودی عرب کی خواہش پر حوثی باغیوں کو کنٹرول کرے گی، ایمبیسیڈر عمران علی
  • قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں
  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق