مراکش میں طوفانی بارش‘ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مراکش میں طوفانی بارش‘ 50 ہزار سے زائد افراد بے گھر
رباط: مراکش میں جاری طوفانی بارش کے باعث ملک کے متعدد صوبے بری طرح ابتری کا شکار ہوگئے ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق طوفانی بارشوں کی وجہ سے 50 سے 60 ہزار افراد بے گھر ہوگئے ہیں ، جنہیں حکومتی سطح پر محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ شاہ محمد ششم کی ہدایت پر فوج کو امدادی سرگرمیوں میں مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔