قصور میں 4 سالہ بچی پر جسمانی تشدد، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
فائل فوٹو
قصور کے علاقے مصطفیٰ آباد میں 4 سال کی بچی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق بچی نیم بےہوشی کی حالت میں روہی نالے سے ملی، بچی کو تشویشناک حالت میں لاہور جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ آپریشن کے بعد بچی کی حالت خطرے سے باہر ہے، نامعلوم ملزمان پر واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، ان کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں وین ڈرائیور سے بدتمیزی ٹریفک وارڈن کو مہنگی پڑ گئی
لاہور میں نجی کوریئر کمپنی کی وین کے ڈرائیور سے بدتمیزی کرنے پر ٹریفک وارڈن کو معطل کر دیا گیا۔
سی ٹی او لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی صدر کو انکوائری کا حکم دے دیا۔
ٹریفک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید کارروائی ہوگی، شہریوں سے حسنِ سلوک پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
سی ٹی او لاہور نے ٹریفک پولیس میں نظم و ضبط اور عوامی احترام اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ اختیارات کے ناجائز استعمال کی اجازت نہیں دی جائے گی، انکوائری مکمل ہونے پر حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
شہری کے مطابق ٹریفک وارڈن نے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اشارہ نظر نہیں آیا، تاہم آگے جا کر رکا جس پر ٹریفک وارڈن نے گاڑی کے اندر سوار ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گالم گلوچ کی۔ موقع پر وارڈن نے آن لائن چالان بھی جمع کروایا۔