دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026ء کا آغاز، عالمی رہنماؤں کی آمد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
260204-01-11
دبئی (مانیٹر نگ ڈیسک) دبئی میں ورلڈ گورنمنٹس سمٹ 2026 کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جس میں دنیا بھر سے حکومتی رہنما، وزراء ، پالیسی ساز، کاروباری شخصیات اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کر رہے ہیں۔تقریب کے افتتاحی روز متحدہ عرب امارات کی قیادت نے مختلف ممالک سے آنے والے وفود کا استقبال کیا، جبکہ سمٹ کے دوران مستقبل کی حکمرانی، معیشت، ٹیکنالوجی، ماحولیاتی چیلنجز اور عالمی تعاون جیسے اہم موضوعات پر مکالمہ ہوگا۔رپورٹ کے مطابق یہ عالمی فورم حکومتوں کو درپیش چیلنجز، عوامی خدمات میں بہتری اور مستقبل کے شہری نظام کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کا اہم موقع فراہم کرتا ہے جس سے عالمی سطح پر تعاون کے نئے راستے بھی کھلنے کی توقع ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے عالمی اجلاس دبئی کو بین الاقوامی سفارت کاری اور پالیسی مکالمے کے اہم مرکز کے طور پر مزید مستحکم کرتے ہیں، جبکہ آنے والے دنوں میں سمٹ سے متعدد اہم اعلانات اور شراکت داریوں کی بھی توقع کی جا رہی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔