data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260204-01-17
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکایووف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے، نورخان ائر بیس پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے ان کا پْرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق نور خان ائر بیس پر استقبالیہ تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی موجود تھے، قازقستان کے صدر کے طیارے سے باہر آنے پر صدرِ مملکت اور وزیراعظم نے ان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔ روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے معزز مہمان کو پھول پیش کیے جبکہ دونوں ممالک کے پرچم تھامے بچوں نے صدر توکایووف کا خیرمقدم کیا۔ قازقستان کے صدر نے ہاتھ ہلا کر بچوں کے استقبال کا جواب دیا۔ اس موقع پر صدر قاسم جومارت توکایووف کو 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی استقبالی تقریب کے دوران صدرِ مملکت، وزیراعظم اور قازقستان کے صدر کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ دورے کے دوران قازقستان کے صدر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، وہ پاکستان قازقستان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے جس میں دونوں ممالک کے کاروباری رہنما شریک ہوں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور قازقستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لینے، تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور بالخصوص تجارت، لاجسٹکس، علاقائی رابطہ کاری، عوامی روابط کے فروغ اور علاقائی و بین الاقوامی فورمز پر تعاون کے امکانات پر غور کے لیے ایک اہم موقع فراہم کرے گا۔ قازقستان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط ہوتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور تاریخی و ثقافتی قربتوں کو مؤثر عملی تعاون میں تبدیل کرنے کے باہمی عزم کو اجاگر کرتا ہے۔ قازقستان کے صدر آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے اور دونوں ممالک کے درمیان اہم معاہدے بھی ہوں گے۔

مانیٹرنگ ڈیسک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قازقستان کے صدر دونوں ممالک کے کے درمیان

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • امریکا کی 250 ویں سالگرہ 5 روزہ نمائش، آزادی کے تصور پر پاکستانی آرٹسٹس کے فن پارے توجہ کا مرکز
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ