Jasarat News:
2026-07-24@04:42:20 GMT

بلوچستان: علٰیحدگی پسندوں کی سازشیں

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

260204-03-6
بلوچستان، پاکستان کا جغرافیائی طور پر سب سے بڑا صوبہ، اپنی معدنی دولت، گیس کے خزانوں اور ساحلی پٹی کی وجہ سے قومی معیشت کا ستون ہے۔ افسوس کہ یہاں روز سلگتے بلوچستان کی صورتحال غم کی وجہ بنی ہوئی ہے۔ علٰیحدگی پسند عناصر، جو وافر مقدار میں موجود ہیں، بیرونی طاقتوں کی سازشوں سے فائدہ اٹھا کر صوبے کو انتشار کا شکار بنائے ہوئے ہیں۔ ان کی کارروائیاں نہ صرف امن کو چیلنج کرتی ہیں بلکہ عوام کی خوشحالی کو بھی روکتی ہیں۔ علٰیحدگی پسندوں کی گھناؤنی سازشیں اور بلوچ لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) اور دیگر، ہمسایہ ملک بھارت کی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کی مدد سے سرگرم ہیں۔ یہ لوگ دہشت گردی، بم دھماکوں اور سڑکوں پر ناکہ بندیوں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کرتے ہیں۔ علٰیحدگی تحریک نے صوبے پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب کیے۔ اس تحریک نے نفرت کی آگ بھڑکائی، قبائلی جھگڑوں کو ہوا دی اور لوگوں کے دلوں میں ریاست کے خلاف زہر بھرا۔ نتیجتاً، بی ایل ایف کی جانب سے معصوم شہری ہلاک ہوئے، اسکول اور اسپتالوں کو نشانہ بنایا گیا، اور ترقیاتی کام رک گئے۔ یہ سازشیں صرف امن نہیں بلکہ بلوچ عوام کی بہتری کو بھی تباہ کرتی ہیں، کیونکہ ان کی وجہ سے سرمایہ کار بھاگ جاتے ہیں اور روزگار کے مواقع ختم ہو جاتے ہیں۔ را کے ایجنٹ انہیں فنڈز اور ہتھیار دیتے ہیں تاکہ پاکستان کو کمزور کیا جائے۔

بلوچستان میں فوج نے دہشت گردوں کے خلاف کئی آپریشن کر کے ہزاروں جانیں بچائیں۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت گوادر کو عالمی تجارتی مرکز بنایا جا رہا ہے، جو لاکھوں بلوچوں کو روزگار دے گا۔ داخلی چیلنجز اور حل کی راہ وسائل کی غیر منصفانہ تقسیم، بدعنوانی اور ناچاقی نے بھی مسائل کو بڑھایا ہے۔ گیس اور معدنیات کے باوجود عوام پانی، بجلی اور صحت سے محروم ہیں۔ حل یہ ہے کہ شفاف نظام بنایا جائے، مقامی لوگوں کو وسائل میں حصہ دیا جائے اور تعلیم پر زور دیا جائے۔ سی پیک جیسے منصوبے نفرت کی جگہ امید لائیں گے۔ بلوچستان پاکستان کا دل ہے۔ علٰیحدگی پسندوں اور سازشوں کو ناکام بنا کر، ہم ایک خوشحال صوبہ بنا سکتے ہیں۔

قدسیہ ملک سیف اللہ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: عل یحدگی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کی بھرپور حمایت سے بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا، جہاں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اتحاد، استحکام اور ثابت قدمی کی اہمیت پر زور دیا۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے اور یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ ان کے مطابق بلوچستان کے محب وطن، باصلاحیت، باہمت اور ثابت قدم عوام ہی اس صوبے کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا مقصد صوبے کی سماجی اور معاشی ترقی کو یقینی بنانا، عوام کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانا اور خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ان کی یہی مشترکہ کاوشیں صوبے میں پائیدار امن کی بنیاد بنیں گی۔

انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گے اور یہ کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک بلا تعطل جاری رہیں گی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ہر قسم کے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی اور ملکی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے تحفظ کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • ’’خیبر پی کے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن پالیسی اینڈ روڈ میپ 2030ء ‘‘ کا اجراء 
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر