data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور میں آن فارم واٹر مینجمنٹ، محکمہ زراعت کے ہزاروں ملازمین نے گزشتہ تین سال سے تنخواہیں نہ ملنے اور من پسند افراد کی بھرتیوں کے خلاف سخت احتجاج کیا۔ احتجاجی ریلی اور دھرنے کی قیادت امان اللہ سھاگ، ضمیر حسین بھٹی، بخش علی شنباانی، عامر علی لاشاری، ضمیر علی بھٹی، نظام بھٹو، آصف علی راجپوت، راشد حسین قاضی، شمشاد آرائیں اور دیگر کر رہے تھے احتجاجی ملازمین نے کنب سے ریلی نکالی جو خیرپور مریم ٹاور سے ہوتی ہوئی آخرکار خیرپور پریس کلب کے سامنے مین روڈ پر دھرنے کی صورت اختیار کر گئی۔ ریلی اور دھرنے میں سینکڑوں ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے جائز مطالبات کے حق میں نعرے لگائے اس موقع پر مظاہرین نے الزام عائد کیا کہ ڈائریکٹر جنرل زراعت ندیم شاہ نے ادارے میں اپنے من پسند افراد کو مقرر کر کے انہیں تنخواہیں جاری کر رکھی ہیں، جبکہ وہ سینکڑوں ملازمین جو کئی سالوں سے ایمانداری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، تاحال تنخواہوں سے محروم ہیں اور نہ ہی انہیں مستقل کیا گیا ہے مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ برسوں سے ملازمت کر رہے ہیں، اس کے باوجود ان کا معاشی استحصال کیا جا رہا ہے جو سراسر ناانصافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ میں ہونے والی من پسند بھرتیوں کی تحقیقات کی جائیں اور حقدار ملازمین کو فوری طور پر تنخواہیں جاری کی جائیں۔

جسارت نیوز گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی

گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ نشین عرب ملک بحرین پر قابض ال خلیفہ حکام اپنے جرائم کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں اور متعدد شہریوں کی گرفتاریوں کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی بحرین میں شیعہ شہریوں کے خلاف سیکیورٹی اداروں کی طرف سے شروع کیے گئے کریک ڈاؤن کے تحت، انہیں تفتیش کے لیے طلب کرنے کے بعد متعدد شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ گرفتار کیے گئے افراد کے نام حسب ذیل ہیں: - ناصر الکشری (اهل بیت علیہم السلام کے ذاکر) - حاج عبدالجبّار میرزا - حاج حسین درویش - إیهاب الحمدی - احمد حسن - السید عبدالله ماجد - حسین الخیاط - محمود مسلم - حاج مهدی صالح - دو بھائی علی و حسن الغانم - رضا ابراهیم محمد حمادة - السید حسین جعفر - محمد سرحان
غاصب بحرینی حکام یہیں نہیں رکے بلکہ انہوں نے دو بچوں مصطفی یوسف اور زین محمد ابراهیم کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔ شیعہ آبادی والے دیہاتوں میں سیکیورٹی الرٹ کی حالت ہے، جہاں حکام نے زیادہ تر دیہاتوں کے اطراف اپنی افواج تعینات کر رکھی ہیں، تاکہ وہ متعدد شہریوں کو طلب کر کے گرفتار کریں۔ یہ گرفتاریاں بحرین کی وزارت داخلہ کی طرف سے چلائی جانے والی ایک بڑھتی ہوئی مہم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں، جو خطے میں جاری واقعات، بشمول شیعوں کو براہ راست نشانہ بنانے، کے بعد سامنے آئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دوسرا ون ڈے:آسٹریلیا کیخلاف پاکستانی ٹیم 190رنز پر آل آئوٹ
  • ٹرمپ کی خام خیالی تھی وہ ہمیں مذاکرات میں لگاکر حزب اللہ کیخلاف کارروائیاں کریں گے، ایرانی سفیر
  • بحرین میں محرم الحرام کی آمد کیساتھ ہی شیعیان علیؑ کیخلاف کریک ڈاون میں تیزی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
  • امتحانی تنازعات پر کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی نے بڑا اعلان کردیا
  • اے پی ایس شہدا کے لواحقین کو معاوضہ پیکج کی عدم ادائیگی، سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا