ہنگورجہ: فقیر تاجل بھیلا رکے سالانہ عرس کا انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنگورجہ(نمائندہ جسارت) ہنگورجہ کے نواحی گاؤں وڈا بھیلار میں سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور مزاحمتی کردار فقیر تاجل بھیلار کا سالانہ عرس سندھ کے ثقافتی رنگوں سے سجایا گیا سندہ کے مختلف قسم کے بکریاں کی نمائش کی گئی، اونٹوں کی دوڑ اور صوفی موسیقی میں صوفی فنکاروں نے صوفی شعراء کا کلام پیش کیا کامیاب بکریاں، بکروں کے ساتھ ڈھولک، شرنائوں اور رقص کے ساتھ جلوس نکالے آنے والے مہمانوں کو سندھی ثقافتی تحائف اجرکیں اور ٹوپیاں پھنائے گئیں۔ مٹھائیاں اور کھلونے کے دوکانیں سجائیں گے تفصیلات کے مطابق سندھ کے عظیم صوفی بزرگ اور مزاحمتی کردار فقیر تاجل بھیلار کا سالانہ عرس سندھی ثقافتی رنگوں سے منایا گیا شرکاء کے کندھوں پر اجرکین اور ٹوپیاں پھنائے گئے تھے۔ سندھ کے مختلف شہروں دادو، میہڑ، نصیر آباد، وارہ، خیرپور سمیت دیگر شہروں سے بکرے کے شوقین مختلف قسم کے بکرے لے کر آئے۔ وہ نمائش کے لیے بریون، چیٹیون، گلابی، کامرون اور دیگر تھے، جس میں پہلی پوزیشن عبدالجبار سولنگی، انتظار بھیلار نے حاصل کی۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سندھ کے
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔