ملک بھر میں رحمتوں، برکتوں اور مغفرت کی رات شبِ برات پر خصوصی عبادات کا اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک بھر میں رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور شبِ برات نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔
اس موقع پر مساجد اور گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، جہاں شہری رات بھر نوافل، تلاوتِ قرآن اور دیگر عبادات میں مشغول رہے۔
ملک و قوم کی سلامتی، عالمِ اسلام کی سربلندی، کشمیر و فلسطین کی آزادی، جبکہ مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ بڑی تعداد میں شہریوں نے اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لیے قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی رات گئے قبرستانوں کا دورہ کیا، وہاں قائم مختلف فلاحی اسٹالز کا معائنہ کیا اور پاکستان کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا کی۔
علمائے کرام کے مطابق شعبان کی پندرہویں رات بے شمار فضائل کی حامل ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رات اللہ تعالیٰ کے حکم سے بندوں کے رزق، زندگی اور موت سے متعلق فیصلے تحریر کیے جاتے ہیں۔ اس رات کی عبادات کو غیر معمولی فضیلت حاصل ہے اور یہ اللہ تعالیٰ کا قرب حاصل کرنے کا خاص موقع فراہم کرتی ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق گورنر چودھری سرور کے بیٹے انس برطانیہ کے وزیر تجارت نامزد
لندن، لاہور (نمائندہ خصوصی، خصوصی نامہ نگار) سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کے بیٹے انس سرور برطانیہ کے نئے وزیر تجارت مقرر ہوگئے۔ برطانوی وزیر اعظم اینڈی برنہم نے انس سرور کو وزیر تجارت مقرر کر دیا ہے۔ وہ اپنی نئی تقرری کے بعد ہاؤس آف لارڈ کے ممبر بھی بن جائیں گے۔ انس سرور کو برطانیہ کے تینوں ہاؤسز کا ممبر بننے کا منفرد اعزاز بھی حاصل ہو گیا ہے، وہ اس سے پہلے برطانوی سیاست میں مختلف اہم ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔ برطانیہ بھر میں پاکستانیوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔