data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان میں چھٹیاں گزارنے کے لیے جانے والی آسٹریلوی خاتون سیاح چیئرلفٹ میں پھنس کر ہلاک ہوگئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ وسطی جاپان کے ایک مشہور مقام ہاکوبا ویلی میں سوگائیک ماؤنٹین ریزورٹ میں پیش آیا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ 22 سالہ آسٹریلوی سیاح اپنے دوستوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے جاپان آئی تھی جہاں اس کا بیگ پیک چیئر لفٹ میں پھنس گیا اور وہ ہوا میں لٹک کر رہ گئی۔ خاتون کو اسی دوران دل کا دورہ بھی پڑا، تاہم واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیاح کو ریسکیو کیا گیا اور اسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔ دوسری جانب آسٹریلیا کے محکمہ خارجہ اور تجارت نے بھی سیاح کے ہلاک ہونے تصدیق کی ہے۔ واضح رہے ہلاک ہونے والی سیاح سنو بورڈر (برف پر اسکیٹنگ) کھیل سے وابستہ تھی ۔ جاپان برفباری کی وجہ سے برف کے کھیلوں کے مقامات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے، جو ہر موسم سرما میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے۔

انٹرنیشنل ڈیسک گلزار.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک