ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کیلئے دوسرے مرحلے کی منظوری، سرمایہ کاری بڑھے گی، اسحاق ڈار: چینی سفیر کے ساتھ تعلقات علاقائی صورت حال پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا۔ مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کی نجکاری کیلئے دوسرے مرحلے کی منظوری دی گئی۔ کمیٹی نے اسلام آباد ائرپورٹ کو نجکاری کمیشن کے ذریعے آؤٹ سورس کرنے کی سفارش کی۔ اسحاق ڈار نے نجکاری عمل میں شفافیت اور منصفانہ مارکیٹ ویلیو پر خصوصی زور دیا۔ نجکاری میں اثاثوں کے ساتھ مستقبل کے کاروباری امکانات کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ نجکاری سے نجی شعبے کی سرمایہ کاری میں اضافہ‘ اداروں کی کارکردگی بہتر ہو گی۔ اسحاق ڈار نے نجکاری کے ذریعے اداروں کو مارکیٹ تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا عزم کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وزیر توانائی اویس لغاری سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔دریں اثناء نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر یانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے اس موقع پر پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہر موسم کی تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں ممالک خطے میں امن استحکام اور ترقی کے مشترکہ اہداف کیلئے مل کر کام کرتے رہیں گے۔ چینی سفیر نے بھی پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کی مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار
پڑھیں:
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی
کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ کے دوسرے روز بھی پاکستان کا جادو سر چڑھ کر بولا، قومی ٹیم نے بنگلادیش کو کسی بھی مرحلے پر سنبھلنے کا موقع نہ دیا اور مسلسل تین سیٹ جیت کر 0-3 سے شاندار فتح اپنے نام کر لی۔
پاکستان نے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے پہلا سیٹ 16-25 سے جیتا، دوسرے سیٹ میں بھی سبز ہلالی پرچم بلند رکھا اور 17-25 سے کامیابی سمیٹی۔
تیسرے سیٹ میں بنگلادیش نے بھرپور مزاحمت کی، مگر پاکستانی کھلاڑیوں نے اعتماد اور مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 22-25 سے فتح حاصل کی اور میچ بغیر کوئی سیٹ گنوائے تین صفر سے اپنے نام کر لیا۔
قومی ٹیم کی یہ مسلسل دوسری فتح کاوا چیمپئن شپ میں پاکستان کے مضبوط عزائم کا واضح اعلان ہے جبکہ شاندار کارکردگی نے ٹائٹل کی دوڑ میں پاکستان کو مزید مضبوط امیدوار بنا دیا۔