عالمی بنک کے صدر کا دورہ خوشاب‘ آبائی گھر اور گوردوارہ گئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
خوشاب (نمائندہ نوائے وقت) عالمی بنک کے صدر اجے پال سنگھ بنگا نے کہا ہے کہ پنجابی زبان انڈین اور پاکستانی پنجاب کا مشترکہ اثاثہ ہے اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ دونوں پنجابوں کی ثقافت بھی ایک جیسی ہے۔ وہ اپنے آبائی گوردوارہ سری سنگھ سبھا کے دورہ کے موقع پر حاضرین سے بات چیت کر رہے تھے۔ گوردوارہ پہنچنے پر ایم پی اے ملک محمد آصف اور پنجاب بار کونسل کے سابق رکن ملک حبیب نواز نے ان کا خیر مقدم کیا۔ اجے بنگا اور ان کی اہلیہ اور دیگر ساتھیوں کو شالیں پہنائیں۔ اجے پال بنگا نے اس موقع پر گوردوارہ میں مذہبی رسومات ادا کیں اور اپنا آبائی گھر بھی دیکھا۔ انہیں خوشاب کی مٹھائی ڈھوڈا اور ان کے گھر کی مٹی بھی پیش کی گئی۔ عالمی بنک کے صدر کو ہڈالی میں ان کی آبائی ملکیتی اراضی 29 کنال اور مٹھہ ٹوانہ میں 79 کنال اراضی کے فرد بھی پیش کئے گئے۔ اجے پال سنگھ کے دورہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات اور پورے شہر کو سیل کر دیا گیا۔ انہوں نے مین بازار میں واقع گوردوارہ گرو سنگھ سبھا سے ملحقہ گلی کوٹلہ والی جو ماضی میں سکھوں والی گلی کے نام سے مشہور تھی کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اور مقامی سکھ برادری کے نمائندے سرجیت سنگھ نے ورلڈ بینک کے صدر کا استقبال کیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس میں اجے پال سنگھ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا گیا۔ ان کا دورہ خوشاب کی تاریخ کا ایک اہم اور یادگار موقع ثابت ہوا۔ اس باوقار اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل دورے نے ضلع کی ساکھ کو اجاگر کیا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب جہانزیب لابر کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے مثالی انتظامات کئے۔ مہمانوں کے استقبال، پروگرام کی ترتیب، سہولیات کی فراہمی اور مجموعی نظم و ضبط میں بہترین ہم آہنگی دیکھنے میں آئی جو کامیاب منصوبہ بندی کا واضح ثبوت ہے۔ ڈی پی او خوشاب عمارہ شیرازی نے بھی مؤثر قیادت اور بھرپور حکمت عملی کے ذریعے امن و امان اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔