بھارتی سیاستدان کی آخری رسومات کے دوران 30 لاکھ روپے کے زیورات چوری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
مہاراشٹر کے مرحوم نائب وزیرِ اعلیٰ اجیت پوار کی آخری رسومات کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود سوگواروں سے لاکھوں روپے مالیت کے سونے کے زیورات چوری کر لیے گئے۔
پولیس کے مطابق 29 جنوری کو منعقدہ آخری رسومات میں شرکت کے لیے مہاراشٹر بھر سے لاکھوں افراد جمع ہوئے تھے۔ اس دوران آدھے درجن سے زائد چین اسنیچرز پر مشتمل ایک گروہ نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سوگواروں سے سونے کی زنجیریں، دیگر قیمتی زیورات اور نقد رقم چوری کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: موموز کی بھوک، 14 سالہ لڑکے نے 85 لاکھ کے زیورات چرالیے
پولیس کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے زیورات کی مجموعی مالیت تقریباً 30 لاکھ روپے (تقریباً ایک لاکھ 22 ہزار درہم) ہے۔ تقریب کی نگرانی کے لیے تقریباً 8 ہزار پولیس اہلکار تعینات تھے تاہم رش کا فائدہ اٹھا کر ملزمان وارداتیں کرتے رہے۔
واقعے کے دوران بعض مشتبہ افراد کو ہجوم نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا، بعد ازاں انہیں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ پولیس نے اب تک چھ مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوکاندار کی آنکھوں میں مرچ پھینک کر زیورات لے کر بھاگنے کی کوشش کے بعد کیا ہوا؟ ویڈیو وائرل
واضح رہے کہ اجیت پوار اس وقت جاں بحق ہو گئے تھے جب ممبئی سے بارامتی جانے والا لیئر جیٹ 45 طیارہ بارامتی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے دوران حادثے کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں ان کے سکیورٹی اہلکار اور طیارے کا عملہ بھی ہلاک ہوا تھا۔
اجیت پوار مہاراشٹر کے سینئر سیاست دان شرد پوار کے بھتیجے تھے۔ دونوں کے درمیان چند برس قبل سیاسی اختلافات کے باعث علیحدگی ہو گئی تھی، جب اجیت پوار نے الگ جماعت قائم کر کے بی جے پی سے اتحاد کیا۔ تاہم سانحے سے قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان مفاہمت کی کوششیں جاری تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آخری رسومات میں سونے کی زیور بھارتی سیاستدان آخری رسومات سونے کی زیورات سونے کے زیورات چوری.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا خری رسومات میں سونے کی زیور بھارتی سیاستدان ا خری رسومات سونے کی زیورات سونے کے زیورات چوری اجیت پوار کے زیورات
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔