بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خاندانوں کیلئے مفت موبائل سم فراہم کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
ویب ڈیسک: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مستحق خاندانوں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ کے تحت مفت موبائل سم کے حصول کا طریقہ کار واضح کر دیا ہے۔
بی آئی ایس پی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بینیفشریز اپنے اصل قومی شناختی کارڈ اور موبائل فون کے ہمراہ قریبی بی آئی ایس پی دفتر یا مقررہ کیمپ سائٹس پر جائیں گے، جہاں اسکریننگ کاؤنٹر پر اہلیت کی جانچ کے بعد اہل قرار پانے والوں کو ٹوکن جاری کیا جائے گا۔ بعد ازاں سم اجرا کاؤنٹر پر بائیومیٹرک تصدیق کے بعد مفت موبائل سم فراہم کی جائے گی، جسے ٹیلی کام نمائندہ وہیں پر ایکٹیو کرے گا اور سم نمبر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا بیس میں محفوظ کر لیا جائے گا۔
یومِ کشمیر پر لاہور ہائیکورٹ اور ماتحت عدالتوں میں کل عدالتی تعطیل
بی آئی ایس پی نے مستحق افراد کو ہدایت کی ہے کہ جاری کی جانے والی سم کسی اور کو نہ دیں اور اسے ہر وقت ایکٹیو رکھیں کیونکہ 8171 سے موصول ہونے والے تمام اہم پیغامات اسی نمبر پر ارسال کیے جائیں گے۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ رجسٹرڈ خواتین کے لیے سوشل پروٹیکشن والٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کے تحت مفت سم کارڈز کی تقسیم شروع ہو چکی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سم کے حصول کے لیے کسی کو کوئی رقم ادا نہ کی جائے کیونکہ یہ سہولت مکمل طور پر مفت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوشل پروٹیکشن والٹ صرف بی آئی ایس پی کے ذریعے بنایا جائے گا، لہٰذا شہری کسی غیر مجاز فرد یا ادارے سے رابطہ نہ کریں۔
ڈی ایچ اےہاؤسنگ اتھارٹی کا رہائشیوں کیلئےبسنت پربڑافیصلہ
سینیٹر روبینہ خالد کے مطابق مستقبل میں تمام مالی ادائیگیاں اسی سوشل پروٹیکشن والٹ کے ذریعے منتقل کی جائیں گی اور ادائیگیوں سے متعلق تمام پیغامات بھی اسی سم پر موصول ہوں گے، جس سے مستحق افراد کو بروقت اور محفوظ طریقے سے امداد کی فراہمی ممکن ہو سکے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: بی ا ئی ایس پی
پڑھیں:
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز
مظفرآباد (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کیگردونواح میں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروسزبحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا ہے۔ اس حوالے کچھ دیر قبل چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اطلاعات ہیں کہ میرپور آزاد کشمیرمیں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل رابطہ جلد بحال کردیا جائیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ امید ہے مظفرآباد اور دیگرعلاقوں کے حوالے سے ہماری درخواستیں بھی جلد منظور کرلی جائیں گی۔ واضح رہے میرپور آزادکشمیر میں گزشتہ 45 دن سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookX پچھلی خبرامریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی اگلی خبرٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید... صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیاCopyright © 2026, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم