تھائی لینڈ کے مشہور کھاؤ یائی نیشنل پارک میں ایک جنگلی ہاتھی نے سیاح جوڑے پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں ایک مرد سیاح ہلاک ہو گیا جبکہ اس کی اہلیہ کو محفوظ نکال لیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ تھائی لینڈ کے صوبے لوپ بوری کے سیاحتی علاقے میں پیش آیا، جہاں جوڑا اپنے خیمے کے قریب ورزش کے لیے نکلا تھا، اچانک ان کا سامنا ایک بڑے جنگلی ہاتھی سے ہو گیا جس نے انہیں سونڈ میں دبوچ کر زمین پر گھسیٹنا شروع کر دیا۔ مرد سیاح شدید زخمی ہونے کے بعد ہاتھی کے قدموں تلے آ کر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ پارک کے سیکیورٹی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور خاتون سیاح کو ہاتھی کے چنگل سے آزاد کرایا۔ مرد سیاح کی میت اسپتال منتقل کی گئی اور بعد ازاں اسے آبائی وطن روانہ کر دیا گیا۔

پارک حکام کے مطابق ہاتھی جس کا نام پلائی اوئی وان ہے، اس سے قبل بھی دو افراد کی ہلاکت میں ملوث رہا ہے، امکان ہے کہ یہی ہاتھی دیگر نامعلوم ہلاکتوں کا بھی ذمہ دار ہو سکتا ہے، یہ ہاتھی اس وقت جارحانہ رویہ اختیار کر لیتا ہے جب مرد ہاتھی میں جنسی ہارمونز کی سطح بڑھ جاتی ہے، جس سے اس کا مزاج بدمزاج ہو جاتا ہے۔

تھائی لینڈ میں جنگلی ہاتھیوں کے انسانوں پر حملے ایک مستقل مسئلہ بن چکے ہیں۔ محکمہ نیشنل پارکس، وائلڈ لائف اینڈ پلانٹ کنزرویشن کے مطابق 2012 سے اب تک 220 سے زائد افراد جنگلی ہاتھیوں کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

پارک حکام نے اعلان کیا ہے کہ جمعے (6 فروری) کو ایک اجلاس منعقد کیا جائے گا جس میں اس خطرناک ہاتھی کے لیے آئندہ کا فیصلہ کیا جائے گا۔ امکان ہے کہ اسے پارک کے دور دراز علاقے میں منتقل کیا جائے یا جارحانہ رویے میں تبدیلی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا جائے گا کہ ہاتھی کو محفوظ طریقے سے ہٹایا جائے یا دیگر انتظامی اقدامات کیے جائیں۔

یاد رہے کہ کھاؤ یائی نیشنل پارک تھائی لینڈ کے قدیم اور مشہور ترین پارکس میں سے ایک ہے، جو نہ صرف جنگلی حیات کے لیے محفوظ پناہ گاہ ہے بلکہ سیاحوں کی پسندیدہ جگہ بھی ہے، جہاں جنگلی ہاتھیوں کی نقل و حرکت معمول کے مطابق جاری رہتی ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جنگلی ہاتھی تھائی لینڈ کے مطابق ہاتھی کے کیا جائے کے لیے

پڑھیں:

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر WhatsAppFacebookX 0 23 July, 2026 سب نیوز

راولپنڈی (آئی پی ایس )فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔راولپنڈی میں جنرل ہیڈ کوارٹرز میں 20ویں قومی ورکشاپ کے دوران بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی کوششیں اور عوامی حمایت بلوچستان میں دیرپا امن کے قیام کا باعث بنیں گی، جبکہ امن و استحکام کے لیے فورسز اور عوام کا تعاون ناگزیر ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، انہوں نے دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے اور پاکستان کے خلاف سرگرم عناصر کے مکمل سدباب کے عزم کا اعادہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرپرستی میں سرگرم پراکسیز بلوچستان کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کر رہی ہیں، تاہم مسلح افواج عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کے تمام مذموم عزائم ناکام بنائیں گی۔ فیلڈ مارشل نے دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات اور قومی سلامتی کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر ورکشاپ کے شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی اور خودمختاری کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookX پچھلی خبرصدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ اگلی خبرپاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی جدہ قونصل خانے میں اہم انتظامی تبدیلی، فرینہ ارشد نے ڈپٹی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2026, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چینی شہریوں کی سیکیورٹی کیلیے بلٹ پروف لینڈ کروزر خریدنے کا فیصلہ
  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار