جے یو آئی کا 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، 8 فروری کو پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی ایف) نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے مرکزی سیکریٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان مولانا فضل الرحمٰن کے حکم پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منائیں۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں، 8 فروری کو پریس کلبوں کے سامنے پُرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ منا کر ثبوت دیا جائے گا کہ 8 فروری کا الیکشن قوم کے لیے ناقابل قبول ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے ذریعے ناکام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، یہ عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فروری کو
پڑھیں:
عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی خدمت، فوری انصاف، مؤثر گورننس اور شفاف احتساب کے ذریعے وزیراعلیٰ سندھ کے عوام دوست وڑن کو مزید مضبوط بنایا جائے گا، جبکہ تمام متعلقہ محکمے شہریوں کے مسائل کے بروقت، پائیدار اور مؤثر حل کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری دیانت داری اور پیشہ ورانہ انداز میں ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے وزیراعلیٰ سندھ کے مرکزی شکایات سینٹر کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ٹیلیفون پر شہریوں کی شکایات اور مسائل براہِ راست سنے اور مختلف سرکاری محکموں سے متعلق موصول ہونے والی درخواستوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، شفاف اور مؤثر ازالے کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل میں غیر ضروری تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور تمام متعلقہ ادارے مقررہ مدت کے اندر شکایات کے ازالے کو یقینی بناتے ہوئے اپنی تعمیلی رپورٹس پیش کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہریوں کو بروقت ریلیف کی فراہمی حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے اور ہر جائز شکایت پر فوری، منصفانہ اور مؤثر کارروائی کی جائے گی۔
ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے پر مجبور کرنے کے بجائے ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ درخواست گزاروں کو ہر شکایت پر ہونے والی عملی پیش رفت سے باقاعدگی سے آگاہ رکھا جائے تاکہ عوام اور سرکاری اداروں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ شکایات کے ازالے میں غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کرنے والے افسران کے خلاف قانون اور قواعد کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عوامی خدمت صرف ایک انتظامی ذمہ داری نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ترجیح ہے، جس کے لیے تمام متعلقہ محکموں کو جوابدہی اور اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔