پاکستان کشمیریوں کے ساتھ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا، امیر مقام
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 3 ارب کی لاگت سے 750 رہائشی گھروں کی تعمیر کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام جاری ہے، مہاجرین جموں و کشمیر ہمارے دل کے نہایت قریب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام کا کہنا ہے حکومت پاکستان نے انیس سو نواسی اور نوے کے مہاجرین جموں و کشمیر کیلئے فی کس ماہانہ گزارا الاؤنس 5 ہزار روپے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے کشمیری عوام کے ساتھ گہری محبت، وابستگی اور غیر متزلزل یکجہتی کا مظہر ہے۔ امیر مقام نے کہا کہ 3 ارب کی لاگت سے 750 رہائشی گھروں کی تعمیر کے پائلٹ پراجیکٹ پر کام جاری ہے، مہاجرین جموں و کشمیر ہمارے دل کے نہایت قریب ہیں، رہائشی منصوبے کیلئے حکومت آزاد جموں و کشمیر نے سرکاری زمین مہیا کی۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کشمیریوں کی ہر ممکن سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :