پاکستان کی سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی میں دو سالہ توسیع کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد میں اعلیٰ سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کی سعودی آئل فیسلٹی (SOF) کی مدت ختم ہونے کے بعد مزید دو سال کے لیے توسیع کی باضابطہ درخواست دے دی ہے۔
یہ درخواست موجودہ آئی ایم ایف پروگرام کی تکمیل تک سہولت جاری رکھنے کے لیے دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے سعودی حکام کو نئی درخواست ارسال کر دی ہے اور اب باضابطہ منظوری کی منتظر ہے۔ حکام کے مطابق سعودی آئل فیسلٹی پاکستان کے لیے زرمبادلہ کے دباؤ کو کم کرنے اور تیل کی درآمدات میں سہولت فراہم کرنے کا اہم ذریعہ رہی ہے۔
دوسری جانب وزارتِ پیٹرولیم اور وزارتِ خزانہ نے بار بار رابطے کے باوجود اس معاملے پر کوئی مؤقف دینے سے گریز کیا ہے۔ حکومتی حلقوں میں خاموشی کو حساس سفارتی اور مالی مذاکرات سے جوڑا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر سعودی آئل فیسلٹی میں توسیع مل جاتی ہے تو اس سے پاکستان کو آئی ایم ایف پروگرام کے دوران مالی نظم و ضبط برقرار رکھنے اور توانائی شعبے میں استحکام لانے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم حتمی فیصلہ سعودی عرب کی منظوری سے مشروط ہوگا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سعودی آئل فیسلٹی
پڑھیں:
کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔
ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔
کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔
مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔