کراچی:

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کی جسمانی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو انسداد پولیو مہم کے پہلے دن کی رپورٹ پیش کردی گئی، رپورٹ کے مطابق سندھ بھر میں پولیو مہم کی مجموعی گھریلو کوریج 92 فیصد، ریکال کوریج 93 فیصد رہی، پہلے روز 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد بچے پولیو کے قطروں سے محروم رہے۔

رپورٹ کے مطابق کراچی میں پولیو مہم کو چیلنجز درپیش ہیں 14.

2 فیصد بچے تاحال مسڈ رہے، کراچی میں گھریلو کوریج 87 فیصد، بعض اضلاع میں انکار کی شرح تشویشناک ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو آگاہی دی گئی کہ کراچی جنوبی میں والدین کے انکار کی شرح 40 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، کراچی ڈویژن میں 87 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 14.2 فیصد رہی، حیدرآباد ڈویژن میں 92 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 8.6 فیصد رہی۔

میرپورخاص ڈویژن میں 94 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 8.1 فیصد رہی، لاڑکانہ ڈویژن میں 93 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 7.7 فیصد رہی، سکھر ڈویژن 94 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 7 فیصد رہی، شہید بینظیرآباد ڈویژن میں 95 فیصد پولیو کوریج رہی، مسڈ بچوں کی شرح 5.7 فیصد رہی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ زیادہ مسڈ اضلاع میں فوری ٹارگیٹڈ فالو اپ کیا جائے، انسداد پولیو مہم میں بچوں کی کوریج یقینی بنائی جائے، پولیو کے خاتمے تک مہم میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کو معذوری سے بچائیں اور پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلائیں، صوبے بھر میں اگر کہیں پولیو کی ٹیم نہیں پہنچ سکی تو 1166 پر کال کر کے اطلاع دیں۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: فیصد پولیو کوریج رہی مسڈ بچوں کی شرح پولیو مہم ڈویژن میں فیصد رہی

پڑھیں:

ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟

اسلام آباد: معروف امریکی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا نے 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی ہے، جسے جدید ڈیزائن اور ہلکے وزن کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔

کمپنی کے مطابق یہ ٹیسلا بچوں کی بیلنس بائیک مضبوط مگر ہلکے میگنیشیم فریم پر مشتمل ہے، جبکہ اس میں بچوں کی سہولت کے لیے ایڈجسٹ ہونے والی نشست بھی دی گئی ہے۔ بائیک کے سائیڈ پر ٹیسلا کا نام اور سامنے نمایاں T لوگو بھی موجود ہے۔

یہ بائیک روایتی سائیکل سے مختلف ہے کیونکہ اس میں نہ پیڈل موجود ہیں، نہ موٹر اور نہ ہی بریک۔ بچے اپنے پیروں کی مدد سے اسے چلاتے ہیں، جس سے ان میں توازن برقرار رکھنے اور سائیکل چلانے کی بنیادی مہارت پیدا کرنے میں مدد ملتی ہے۔

کمپنی نے اس منفرد بائیک کی قیمت 225 امریکی ڈالر مقرر کی ہے، جو عام بیلنس بائیکس کے مقابلے میں زیادہ ہے، کیونکہ مارکیٹ میں ایسی بیشتر بائیکس تقریباً 100 ڈالر میں دستیاب ہوتی ہیں۔

قیمت نسبتاً زیادہ ہونے کے باوجود یہ بائیک فروخت کے آغاز کے فوراً بعد آؤٹ آف اسٹاک ہو گئی، جس سے صارفین کی غیر معمولی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔

ٹیسلا کے مطابق نئی کھیپ کے لیے 31 جولائی سے پری آرڈر دوبارہ شروع کیے جائیں گے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ بائیک 2 سے 5 سال عمر کے بچوں کے لیے موزوں ہے۔ اس کے استعمال کے لیے بچے کی ٹانگ کی کم از کم لمبائی 13.7 انچ (35 سینٹی میٹر) ہونی چاہیے، جبکہ تجویز کردہ زیادہ سے زیادہ وزن 30 کلوگرام اور قابل برداشت زیادہ سے زیادہ وزن 35 کلوگرام رکھا گیا ہے۔

ٹیسلا نے یہ بھی بتایا کہ بائیک کی اسمبلنگ کے لیے درکار تمام ضروری اوزار پیکج میں شامل ہوں گے، جبکہ صارفین کو مکمل ہدایات پر مشتمل استعمال کا کتابچہ بھی فراہم کیا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق بچوں کی مصنوعات کی مارکیٹ میں ٹیسلا کی یہ نئی پیشکش کمپنی کی برانڈ توسیع کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کے ذریعے وہ گاڑیوں کے علاوہ دیگر صارفین کی مصنوعات میں بھی اپنی موجودگی مضبوط بنا رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈیرہ اسماعیل خان، بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس
  • موبائل کمپنیوں کو 4 برسوں میں 3 ارب 41 کروڑ جرمانہ، سروس اور کوریج کی بہتری کیلئے مہلت
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • پی اے سی کی تمام ڈسکوز کے ملازمین کی تصدیق کی سفارش