Daily Mumtaz:
2026-06-02@22:06:46 GMT

نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ

لاہور (نیوز ڈیسک) لیسکو نے نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے بلنگ پالیسی میں تبدیلی نافذ کردی گئی۔
وزارتِ توانائی کی ہدایت پر نیٹ میٹرنگ بلنگ میکانزم تبدیل کردیا گیا ہے جس کے تحت نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ریٹ میں 66 پیسے کمی کردی گئی ہے۔

لیسکو کے آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے، فی یونٹ ایکسپورٹ ریٹ 25.

98 روپے سے کم ہو کر 25.32 روپے مقرر کردیا گیا ہے، نئی بلنگ پالیسی جنوری 2026 کے بلنگ سائیکل سے نافذ العمل ہو گا جبکہ منظور شدہ ڈی جی کپیسٹی سے زائد ایکسپورٹ یونٹس پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی ایکسپورٹ یونٹس کو ڈی جی کپیسٹی کے تناسب سے محدود کیا جائے گا، ایکسپورٹ ایم ڈی آئی زیادہ ہونے پر یونٹس ایڈجسٹ کرنے کا نیا فارمولہ متعارف کروایا گیا ہے، سی پی 22 کے تحت ایکسپورٹ یونٹس کی ایڈجسٹمنٹ جاری رہے گی۔

لیسکو کے مطابق نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے ایکسپورٹ ایم ڈی آئی کا درست اندراج لازمی قرار کر دیا گیا ہے جبکہ غلط یا نامکمل ڈیٹا پر بلنگ میں مسائل کا خدشہ ہے۔

لیسکو آئی ٹی ڈائریکٹوریٹ نے تمام افسران کو فوری عملدرآمد کی ہدایت جاری کردی جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی پالیسی سے نیٹ میٹرنگ صارفین کے مالی فوائد مزید محدود ہونے کا امکان ہے۔

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نیٹ میٹرنگ صارفین کے لیے گیا ہے

پڑھیں:

پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم

اسلام آباد، وزیراعظم شہباز شریف(shahbaz shrif) نے ملکی معیشت کی پائیدارترقی کیلئے صنعت وپیداوار کا فروغ اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر قرار دیا ہے۔ کہا برآمدات بڑھانے کے لیے مؤثر پالیسی اقدامات حکومت پالیسی ترجیحات کا حصہ ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں ملکی معیشت پر اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ تمام اصلاحات اور اقدامات میں انتظامی شفافیت اوربہترین کارکردگی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

صنعت و تجارت اور معیشت کے مختلف شعبہ جات میں اصلاحات طویل المدتی معاشی افادیت اور عوامی فلاح پر مرکوز ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے کہا توانائی کی بچت اور سستی ٹرانسپورٹ کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے جامع اور موثر الیکٹرک وہیکلز پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:مئی ، 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 297,239 ہو گئی، ایس ای سی پی

وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت کے لئے تمام وزارتوں اور ماہرین کو بامعنی مشاورت یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

متعلقہ مضامین

  • کفایت شعاری اقدامات، حکومت نے مارکیٹوں اور ریسٹورنٹس کے اوقات کار میں توسیع کردی گئی
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • سندھ بلڈنگ، کراچی میں غیر قانونی کمرشلائزیشن کا طوفان
  • علاقائی کشیدگی اور بحرین میں شیعہ اکثریتی آبادی کو نشانہ بنانے کی پالیسی
  • وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، معیشت کی مجموعی ترقی اور پالیسی اقدامات پر جائزہ
  • پنجاب حکومت کا مفت سفر کی سہولت سے متعلق اہم پالیسی تبدیلی پر غور
  • فیفا ورلڈکپ 2026 ، کونسی ٹیم فیورٹ؟، اوپٹا سپر کمپیوٹر نے حیران کن پیشگوئی کردی
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • برآمدات بڑھانے کیلئے مؤثر اقدامات ترجیح ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف