بانی پی ٹی آئی کو ترکیہ کی دعوت بارے خبریں بے بنیاد نکلیں
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
بانی پی ٹی آئی کو ترکیہ کی دعوت بارے خبریں بے بنیاد نکلیں WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز
اسلام آباد:(آئی پی ایس) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید کی جانب سے آنے والی خبروں کے مطابق ترک صدر طیب اردوان نے بانی پی ٹی آئی کو ترکیہ آنے کی دعوت دی، تاہم وفاقی حکومت کا اس پر بیان سامنے آگیا۔
حکومت نے ایسی خبروں اور بیانات کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایسا کوئی معاملہ موجود نہیں ہے اور عمران خان خود بھی پاکستان سے باہر جانے کے لیے تیار نہیں۔
قبل ازیں سابق سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا تھا کہ ترک صدر طیب اردوان نے عمران خان کو ترکیہ آنے کی آفر دی ہے،جبکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بڑے مسائل حل کرنے کے لیے یہ مسئلہ حل ہونا ضروری ہے، دہشتگردی اور معیشت کی بحالی وقت کی اہم ضرورت ہے جس کے لیے سیاسی تصفیہ ضروری ہے۔
مشاہد حسین سید کا یہ دعویٰ بھی سامنے آیا ہے کہ سیاست میں کوئی چیز ناممکن نہیں، نومبر 2024 میں عمران خان کی رہائی کا فیصلہ بھی ہوا تھا لیکن ان کے نادان دوستوں نے موقع کو سبوتاژ کر دیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے لیے وسطی ایشیا میں ازبکستان کی سب سے زیادہ اہمیت کیوں ہے؟ پاکستان اور قازقستان دوطرفہ تجارت کو 1 ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے پرعزم ایپسٹین اسکینڈل، تازہ دستاویز سامنے آنے پر اینڈریوکو برطانیہ کے شاہی لاج سے نکال دیاگیا اسحاق ڈار اور قازقستان کے صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر زور ایف آئی اے افسران کی معطلی کا معاملہ ، نوٹیفکیشن و تفصیلات سب نیوز پر سی ڈی اے میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، نوٹیفکیشن سب نیوز پر لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو قتل کر دیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو ترکیہ
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔