بلوچستان اسمبلی حلقہ PB-21 کی انتخابی عذرداری کا تحریری فیصلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
وفاقی آئینی عدالت نے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ PB-21 حب سے متعلق انتخابی عذرداری کیس میں باپ پارٹی کے امیدوار محمد صالح بھوتانی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اپنا تفصیلی تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔
وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں بلوچستان ہائیکورٹ کا 20 دسمبر 2024 اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کا 16 دسمبر 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ عدالت کے مطابق الیکشن کمیشن کا اقدام سپریم کورٹ کے 20 نومبر 2024 کے حکم کی صریح خلاف ورزی تھا۔
39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر نیا فیصلہ کرنے کی ہدایتعدالت نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی ہے کہ وہ 39 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی سے متعلق درخواستوں پر سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں نئے سرے سے فیصلہ کرے۔
وفاقی آئینی عدالت نے واضح کیا کہ الیکشن کمیشن ان درخواستوں پر قانون کے مطابق 2 ماہ کے اندر فیصلہ مکمل کرے۔
عدالت کے فیصلے کے مطابق دوبارہ گنتی کی درخواستوں پر نئے فیصلے تک محمد صالح بھوتانی کی پوزیشن بحال رہے گی، جبکہ علی حسن زہری کی بطور رکن صوبائی اسمبلی کامیابی کا نوٹیفکیشن ختم کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن پرانی گنتی پر انحصار نہیں کر سکتا تھا: عدالتوفاقی آئینی عدالت نے قرار دیا کہ سپریم کورٹ نے فریقین کی رضامندی سے تمام سابقہ کارروائی منسوخ کر دی تھی، اس کے باوجود الیکشن کمیشن پرانی گنتی کے نتائج پر دوبارہ انحصار نہیں کر سکتا تھا۔
عدالت نے واضح کیا کہ دوبارہ گنتی کا حکم صرف ٹھوس شواہد اور انتخابی بے ضابطگیوں کے واضح ثبوت پر ہی دیا جا سکتا ہے۔
اس کیس کی سماعت چیف جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ نے کی۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اس سے قبل علی حسن زہری کو کامیاب قرار دیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وفاقی آئینی عدالت نے الیکشن کمیشن درخواستوں پر دوبارہ گنتی
پڑھیں:
ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
سٹی 42: ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی لاہور پہنچ گئے ۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب کا استقبال کیا۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان ودیگرایئرپورٹ پر موجود تھے۔ایرانی وزیر داخلہ نے مزاراقبال اور دربار بی بی پاکدامن پر حاضری دی ۔
وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر پنجاب سلیم حیدر خان بھی ہمراہ تھے۔
ایرانی وزیر داخلہ نے مزار اقبال پر پھول رکھے ،امن و استحکام کیلئے دعا کی۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی