پاکستان کا بھارت سے میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے: بھارتی رکنِ پارلیمنٹ
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
بھارت کی رکن پارلیمنٹ پریانکا چتُر ویدی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کو بی سی سی آئی کے لیے دھچکا قرار دے دیا۔
پریانکا چتُر ویدی کے ایک انٹرویو کا کلپ سوشل میڈیا کی زینت بنا ہوا ہے۔
انہوں نے پاک بھارت میچ سے متعلق فیصلہ سازی میں کمزوری دکھانے پر بھارت پر سخت تنقید کی۔
View this post on InstagramA post shared by Pakistan TV (@pakistantvglobal)
پریانکا چتُر ویدی نے کہا کہ یہ بھارت کے وزیرِ کھیل اور بی سی سی آئی کے منہ پر طمانچہ ہے کہ آئی سی سی میں سب سے مضبوط اور امیر ترین ادارہ ہونے کے باوجود آج ان کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔
رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی پینلٹی اور فائن دینے سمیت اس فیصلے کے بعد ہونے والے اثرات کے لیے بھی تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت وہ مؤقف اختیار نہ کر سکا جو اسے وقت پر کرنا چاہیے تھا ۔
واضح رہے کہ حکومتِ پاکستان نے اتوار 15 فروری کو بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میچ نہ کھیلنے کا اعلان کیا تھا۔
بھارتی میڈیا نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی کو تاحال باضابطہ طور اپنے پلیٹ فارم سے آگاہ کرنے کی کارروائی مکمل نہیں کی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میچ نہ کھیلنے بھارت کے کہا کہ
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی ہوئی ہے۔
???? TOSS & PLAYING XI ????
Pakistan win the toss and opt to field first ????
Unchanged team for the second ODI ????????
➡️ Download #PCBLIVE app now ????
Google Play Store: https://t.co/5mBlUcoG8g
Apple App Store: https://t.co/RpeYQPshnh
Watch Live: https://t.co/M8wsOD8omx#PAKvAUS |… pic.twitter.com/fj13lMs1Wv
آسٹریلیا نے بلی اسٹینلیک کی جگہ ایڈم زیمپا کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
پاکستان ٹیم کو تین ون ڈے میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔
پہلے میچ میں پاکستان ٹیم نے 5 وکٹوں سے با آسانی فتح حاصل کی تھی۔