کراچی کے لیے دس ارب کا بجٹ مختص ہونے کے باوجود ساڑھے چار ارب کا مزید مطالبہ
تین سالہ آڈٹ میں اربوں کی مالی بے ضابطگیاں، اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (NICVD)کراچی میں عوامی فنڈز کے مبینہ غلط استعمال پر سنگین سوالات جنم لے رہے ہیں، جن کا تعلق ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے جوڑا جا رہا ہے ۔این آئی سی وی ڈی کراچی کے لیے سالانہ تقریباً دس ارب روپے کا بجٹ مختص ہے ، جو صرف کراچی کے لیے مخصوص ہے ۔ اس کے باوجود پروفیسر طاہر صغیر کی جانب سے حکومت سندھ سے چار اعشاریہ پانچ ارب روپے اضافی بجٹ کی ڈیمانڈ کی گئی ہے ۔گزشتہ تین سالہ آڈٹ جس کی مدت مکمل ہو چکی ہے میں اربوں روپے کی مالی بے ضابطگیاں، اختیارات کا ناجائز استعمال، کرپشن اور غیر شفاف پریکٹسز سامنے آئی ہیں، جن کی توثیق ڈی جی آڈٹ کی جانب سے بھی کی جا چکی ہے ۔ایسے حالات میں یہ ایک اہم سوال ہے کہ صرف کراچی کے لیے مختص بجٹ میں اضافے کی منظوری، ہائی لیول انکوائری کے بغیر کیوں دی جا رہی ہے ؟ اضافی فنڈز کی منظوری سے قبل یہ جاننا ناگزیر ہے کہ گزشتہ تین برسوں میں بجٹ کس طرح خرچ کیا گیا، کن مدات میں رقوم استعمال ہوئیں، اور اضافی بجٹ کن بنیادوں پر مانگا جا رہا ہے ۔لہٰذا عوامی مفاد اور قومی خزانے کے تحفظ کے لیے فوری طور پر ایک آزاد، شفاف اور اعلیٰ سطحی انکوائری کا انعقاد ناگزیر ہے تاکہ حقائق عوام کے سامنے آ سکیں اور ذمہ داروں کا تعین ہو سکے ۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Juraat

کلیدی لفظ: کراچی کے لیے

پڑھیں:

ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی

ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ایران پر حملوں کے لیے برطانوی فوجی اڈوں کا استعمال بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ برطانوی حکومت جارحیت کی مذمت کرنے کے بجائے حملہ آوروں کا ساتھ دے رہی ہے، جبکہ حملوں میں کسی بھی قسم کی معاونت جارحیت اور جنگی جرائم میں شراکت داری کے مترادف ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسے اقدامات ایران کے خلاف براہِ راست جارحیت میں شرکت تصور کیے جا سکتے ہیں، جس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے واضح کیا کہ ایران اپنی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ وزارت خارجہ نے خبردار کیا کہ جو بھی ملک ایران پر حملوں میں مدد فراہم کرے گا، اسے اپنے اقدامات کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • معاشی سرگرمیوں میں تیزی، کے الیکٹرک صنعتی صارفین کا بجلی استعمال ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا
  • بلوچستان، جج کے قتل کے بعد کالعدم بی ایل اے اور داعش کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا، اقوام متحدہ سے کارروائی کا مطالبہ
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • ویپنگ کے نقصانات: نئی تحقیق میں صحت کے سنگین خطرات سے خبردار
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ