Al Qamar Online:
2026-07-24@01:03:30 GMT

برازیل: زائرین کی بس حادثے کا شکار، 15 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

برازیل: زائرین کی بس حادثے کا شکار، 15 افراد ہلاک

برازیل: الاگواس میں ایک مسافر بس حادثے کا شکار ہو گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں، جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ منگل کو برازیل کے شمال مشرقی ریاست الاگواس کے دیہی علاقے میں پیش آیا، جب بس ایک موڑ پر پھسل کر الٹ گئی، بس ایک مذہبی تقریب سے واپس آ رہی تھی۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بس میں تقریباً ساٹھ افراد سوار تھے، حادثے کے وقت کچھ مسافر گاڑی سے باہر جا گرے جبکہ متعدد افراد بس کے نیچے دب گئے، فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، زخمیوں میں کئی افراد کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

الاگواس کی علاقائی حکومت نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں سات خواتین، پانچ مرد اور چار بچے شامل ہیں۔ متاثرہ خاندانوں کے لیے مقامی انتظامیہ نے ہنگامی سہولتیں فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے اور زخمیوں کے لیے ہر ممکن طبی امداد یقینی بنائی جا رہی ہے۔

برازیل کے میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ بس ریاست سیارا میں منعقد ہونے والے سالانہ مذہبی تہوار ’آور لیڈی آف کینڈیلاریا‘ سے واپس آ رہی تھی۔ یہ تہوار ہر سال دو فروری کو منایا جاتا ہے اور اس میں ہزاروں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں، جو اپنی مذہبی رسومات کے لیے دور دراز سے آتے ہیں۔

الاگواس ایوی ایشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر کرنل آندرے مادیرو نے حادثے کی نوعیت کو غیر معمولی اور انتہائی سنگین قرار دیتے ہوئے بتایا کہ بس موڑ پر سڑک سے پھسلنے کے بعد الٹ گئی، جس کے باعث کئی افراد گاڑی سے باہر جا گرے اور کچھ بس کے نیچے دب گئے۔

مقامی حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم ابتدائی رپورٹس میں حادثے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی۔ حکام نے متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل

پڑھیں:

بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے

تصویر سوشل میڈیا۔

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے مون سون بارشوں کے باعث نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی۔ 

لاہور ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، بارشوں میں چھتیں گرنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔  

لاہور میں 6 گھنٹے تک طوفانی بارش سے شہر پانی میں ڈوب گیا

بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں میں کرنٹ لگنے سے 3 اور آسمانی بجلی گرنے سے 2 افرادجاں بحق ہوئے۔ بارش کے پانی میں ڈوبنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا، بارشوں کے باعث 38 مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ 

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو 10 سے 50 لاکھ روپے تک امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ شہریوں سے گزارش ہے موسم برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: زیادتی کی شکار غیرملکی خاتون نے ملزم کو معاف کردیا
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • چیک ریپبلک میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ؛ ایک فوجی ہلاک اور 4 زخمی
  • بارشوں سے پنجاب میں اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • قاتل وہیل کا انوکھا طرز عمل: دیوہیکل دشمن کی لاش کو زور دار ٹکریں مارنے کی وجہ کیا ہے؟
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک