Express News:
2026-07-24@00:58:04 GMT

کراچی: نوکری ملنے کے دو روز بعد ہی نوجوان نے خودکشی کر لی

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

کراچی:

گلشن اقبال بلاک 13 ڈی تھری میں واقع رہائشی اپارٹمنٹ کے قریب سے ایک نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر متوفی نوجوان کی لاش کو قانونی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں اُس کی شناخت 23 سالہ محب ولد مراد حیدر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او گلشن اقبال نعیم راجپوت کے مطابق متوفی نوجوان نے پسند کی شادی کی تھی اورگھریلو مسائل کی وجہ سے متوفی نوجوان کی بیوی اُسے چھوڑ کر چلی گئی تھی اور بعد میں بیوی نے طلاق لے لی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال بھی نوجوان نے خود کشی کی کوشش کی تھی لیکن نوجوان بچ گیا تھا تاہم اس مرتبہ نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کرلی۔

متوفی نوجوان بے روزگار تھا اور دو روز قبل ہی اس کی کہیں نوکری لگی تھی، ایس ایچ او نے بتایا کہ متوفی نوجوان نے گھریلو مسائل کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: متوفی نوجوان نوجوان نے نوجوان کی

پڑھیں:

دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا

کراچی : دیو ہیکل بحری جہاز ‘ایم ایس سی ڈیلیٹا ‘ کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہوگیا ، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔تفصیلات کے مطابق دنیا کا دیو ہیکل کنٹینر بحری جہاز "ایم ایس سی ڈینلیٹا” کامیابی کے ساتھ کراچی پورٹ پہنچ گیا ہے اور کے پی ٹی کے مخصوص ٹرمینل پر لنگر انداز ہوگیا۔کراچی پورٹ ٹرسٹ نے بتایا کہ یہ بحری جہاز اپنی نوعیت اور حجم کے اعتبار سے انتہائی وسیع ہے، جو بندرگاہ کے عالمی معیار کے انفراسٹرکچر اور آپریشنل صلاحیت کا واضح ثبوت ہے۔کے پی ٹی کا کہنا تھا کہ 400 میٹر طویل اور 67 میٹر چوڑا یہ بحری جہاز 255,288 ڈیڈ ویٹ ٹن گنجائش رکھتا ہے، جو اسے دنیا کے بڑے تجارتی جہازوں میں شامل کرتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ اتنے بڑے جہاز کی آمد اس بات کا مظہر ہے کہ کراچی پورٹ جدید سہولیات اور بڑے بحری جہازوں کو سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔ادارے کے مطابق ایسے بڑے جہازوں کی آمد سے بندرگاہ کی استعداد میں مزید اضافہ ہوگا، عالمی شپنگ کمپنیوں کا اعتماد مضبوط ہوگا اور پاکستان کی تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، نوجوان لڑکی کو گھر میں گھس کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، والد کی مدعیت میں مقدمہ درج
  • کراچی میں 2 سال قبل شروع ہونیوالی مفت شٹل سروس کمرشل بنیاد پر چلائی جارہی ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • راولپنڈی میں 14 سالہ فیکٹری ملازم کے ساتھ ’استاد‘ کی بدفعلی، لڑکا اسپتال میں داخل
  • رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رکنِ پارلیمنٹ  کی نوجوان خاتون کے ساتھ نازیبا ویڈیو سامنے آگئی
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار