اپنے ویڈیو پیغام میں اے سی نوشکی نے کہا کہ 31 جنوری کو شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ اور انکے اہلخانہ کو یرغمال بنایا۔ دہشتگردوں نے کوشش کی کہ ہم نوشکی کے عوام کی خدمت نہ کر سکیں، لیکن انہیں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں حالیہ حملوں کی متاثرہ اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نےکوشش کی کہ ہم نوشکی کے عوام کی خدمت نہ کر سکیں لیکن دہشتگردوں کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے ویڈیو پیغام میں اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے کہا کہ 31 جنوری کو شرپسندوں نے ڈپٹی کمشنر نوشکی محمد حسین ہزارہ اور ان کے اہلخانہ کو یرغمال بنایا۔ شرپسندوں نے کوشش کی کہ ہم نوشکی کے عوام کی خدمت نہ کر سکیں، لیکن انہیں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی شکر گزار ہوں جن کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، اس مشکل گھڑی میں پاک فوج مسلسل ہمارے شانہ بشانہ رہی، ہمیں بحفاظت سے گھروں تک پہنچایا گیا۔ اے سی نوشکی کا کہنا تھا میں اور میری فیملی فیلڈ مارشل عاصم منیر، کور کمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ نوشکی سمیت بلوچستان کی عوام کو پیغام دیتی ہوں کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ماریہ شمعون کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کے حالات میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے۔ دشمن کبھی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عوام کی خدمت کمشنر نوشکی ماریہ شمعون پاک فوج

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔

انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔

انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • امریکا نے ایران پر مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے شروع کر دیے، سینٹکام
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • حکومت نے یومیہ بنیادوں پر آج پھر عوام پر پیٹرول بم گرا دیا
  • پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز اضافہ
  • حکومت کا مسلسل تین دنوں میں پیٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کا نیا ریکارڈ
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بلوچستان میں پائیدار امن کے عزم کا اعادہ
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن