دشمن کبھی حوصلے پست نہیں کر سکتا ، اسسٹنٹ کمشنر نوشکی کا دوٹوک پیغام
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نےکوشش کی کہ ہم نوشکی کے عوام کی خدمت نہ کر سکیں لیکن دہشتگردوں کو شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔اسسٹنٹ کمشنر نوشکی ماریہ شمعون نے بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان سے متعلق بیان میں کہا کہ 31جنوری کو فتنہ الہندوستان نے ڈپٹی کمشنر نوشکی اور انکے اہلخانہ کو یرغمال بنایا، دہشتگردوں نےکوشش کی ہم نوشکی کےعوام کی خدمت نہ کر سکیں، لیکن انہیں شدید ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا۔ماریہ شمعون نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کی شکر گزار ہوں جن کی بروقت کارروائی نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، اس مشکل گھڑی میں پاک فوج مسلسل ہمارے شانہ بشانہ رہی، ہمیں بحفاظت سے گھروں تک پہنچایا گیا۔اے سی نوشکی کا کہنا تھا میں اور میری فیملی فیلڈ مارشل عاصم منیر،کورکمانڈر کوئٹہ، آئی جی ایف سی کا شکریہ ادا کرتے ہیں، نوشکی سمیت بلوچستان کی عوام کوپیغام دیتی ہوں کہ ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ماریہ شمعون کا کہنا تھا کہ ہم ہر قسم کے حالات میں عوام کی خدمت کرتے رہیں گے، دشمن کبھی ہمارے حوصلوں کو پست نہیں کر سکتا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کمشنر نوشکی ماریہ شمعون
پڑھیں:
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔
وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔
مزید :