ایران میں خواتین کے حقوق کی جانب بڑی پیشرفت، موٹر سائیکل چلانے کی باضابطہ اجازت
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
ایران میں خواتین کو موٹر سائیکل چلانے کے حوالے سے باضابطہ اجازت دے دی گئی ہے، جس کے بعد اب خواتین شہری موٹر سائیکل چلانے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرسکیں گی۔ اس فیصلے کو خواتین کی نقل و حرکت اور شہری حقوق کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران: بے حجاب خواتین کی شرکت کا الزام، میراتھن ایونٹ کے 2 منتظمین گرفتار
اس اقدام سے ایران میں موٹر سائیکل چلانے سے متعلق برسوں سے موجود قانونی ابہام ختم ہوگیا ہے۔ اس سے قبل قوانین میں خواتین کے موٹر سائیکل یا اسکوٹر چلانے پر کوئی صریح پابندی موجود نہیں تھی، تاہم عملی طور پر حکام خواتین کو لائسنس جاری کرنے سے گریز کرتے رہے تھے۔
رپورٹس کے مطابق اسی قانونی خلا کے باعث ٹریفک حادثات کی صورت میں خواتین کو اکثر قانونی پیچیدگیوں اور ذمہ داریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔
ایران کے نائب صدر محمد رضا عارف نے گزشتہ روز ایک نئے ضابطے پر دستخط کیے، جس کا مقصد ٹریفک قوانین کو واضح اور جامع بنانا ہے، یہ ضابطہ گزشتہ ماہ کے آخر میں ایرانی کابینہ سے منظور کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران: کرد خاتون مھسا امینی کی ہلاکت کی خبر دینے کے ’جرم‘ میں گرفتار 2خواتین صحافیوں کو رہا کردیا گیا
نئے فیصلے کے تحت ٹریفک پولیس کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ خواتین درخواست گزاروں کو موٹر سائیکل چلانے کی عملی تربیت فراہم کرے، پولیس کی نگرانی میں ڈرائیونگ ٹیسٹ لے اور کامیاب امیدواروں کو باضابطہ ڈرائیونگ لائسنس جاری کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news ایران خواتین ڈرائیونگ لائسنس شہری حقوق موٹرسائیکل.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایران خواتین ڈرائیونگ لائسنس موٹرسائیکل موٹر سائیکل چلانے میں خواتین
پڑھیں:
مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
مزید :