مریم نواز نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بسوں سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا حق اور ترقی کھا جاتی ہے، جہاں 13 سال سے حقیقی حکومت ہے وہ صوبہ زوال کا شکار کیوں ہے؟

انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو امن کھا جاتی ہے، خوشی کھا جاتی ہے، جو بے حس ہوتی ہے، جب لوگ روزگار، سڑکیں مانگتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے شعور دیا، تو کیا شعور پر بیٹھ کر کالج جائیں گے؟ کے پی کے عوام روزگار کا سوال کرتے ہیں تو کہتے ہیں شعور دیا، تو کیا لوگ شعور کو روزگار کا ذریعہ بنائیں گے؟ لوگ گرین بس مانگتے ہیں تو کہتے ہیں شعور دیا تو کیا لوگ شعور پر سفر کریں گے؟ ورکر کا بیٹا جیل میں ہے، اپنے بیٹے کو برطانیہ میں بٹھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح راجن پور کے لوگوں نے میرا استقبال کیا ہمیشہ یاد رکھوں گی، ہمیشہ مسلم لیگ ن پر الزام لگتا ہے کہ سارا کام لاہور میں ہوتا ہے، آج سے راجن پور میں بھی گرین بسیں چلیں گی، پنجاب میں 1500 مزید بسیں آ رہی ہیں، ایک سال کے اندر پنجاب کے ہر ضلع میں گرین بس چلی گی، ابھی راجن پور میں 15 بسیں آئی ہیں لیکن مزید بسیں آئیں گی۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: راجن پور میں

پڑھیں:

صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر اسکائی 47 قراقرم ون کا افتتاح کر دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • آسٹریلیا نے جوہری آبدوزوں کے منصوبے کے لیے مزید 3.2 ارب ڈالر مختص کردیے، آکس معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعلان
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • حکومت کا بڑا ریلیف، الیکٹرک بائیکس پر سبسڈی اور بلاسود قرض کا اعلان
  • صرف 10 لاکھ روپے میں منی الیکٹرک کار، کیا یہ واقعی ممکن ہے؟
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم