مریم نواز---جیو نیوز گریب

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو لوگوں کا حق اور ترقی کھا جاتی ہے، جہاں 13 سال سے حقیقی حکومت ہے وہ صوبہ زوال کا شکار کیوں ہے؟

مریم نواز نے راجن پور میں گرین الیکٹرک بسوں سمیت دیگر منصوبوں کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ جعلی حکومت وہ ہوتی ہے جو امن کھا جاتی ہے، خوشی کھا جاتی ہے، جو بے حس ہوتی ہے، جب لوگ روزگار، سڑکیں مانگتے ہیں تو کہتے ہیں ہم نے شعور دیا، تو کیا شعور پر بیٹھ کر کالج جائیں گے؟ کے پی کے عوام روزگار کا سوال کرتے ہیں تو کہتے ہیں شعور دیا، تو کیا لوگ شعور کو روزگار کا ذریعہ بنائیں گے؟ لوگ گرین بس مانگتے ہیں تو کہتے ہیں شعور دیا تو کیا لوگ شعور پر سفر کریں گے؟ ورکر کا بیٹا جیل میں ہے، اپنے بیٹے کو برطانیہ میں بٹھایا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح راجن پور کے لوگوں نے میرا استقبال کیا ہمیشہ یاد رکھوں گی، ہمیشہ مسلم لیگ ن پر الزام لگتا ہے کہ سارا کام لاہور میں ہوتا ہے، آج سے راجن پور میں بھی گرین بسیں چلیں گی، پنجاب میں 1500 مزید بسیں آ رہی ہیں، ایک سال کے اندر پنجاب کے ہر ضلع میں گرین بس چلی گی، ابھی راجن پور میں 15 بسیں آئی ہیں لیکن مزید بسیں آئیں گی۔

پنجاب کے شہری7 فروری کو لبرٹی چوک آئیں، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ لاہور اور پنجاب بھر کے شہری 7 فروری کو لبرٹی چوک آئیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اسکول اور کالج کے طلباء و طالبات گرین بس پر سفر کریں گے، گرین بس خواتین اور طلباء کے لیے فری ہے، بزرگ اور معذور افراد کے لیے بھی گرین بس کا سفر فری ہے، بس میں کیمرے بھی ہیں تاکہ خواتین کی سیکیورٹی ہو سکے، یہاں 12 ارب روپے کی سڑکیں بنی ہیں، مزید بنیں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ دل کے مریض کو دوسرے شہر نہیں جانا پڑے گا، راجن پور میں دل کا اسپتال بنے گا، راجن پور دہائیوں سے پسماندہ ضرور ہے لیکن اب پسماندگی ختم ہونے کو ہے، جو گرین بس لاہور کی سڑکوں پر دوڑ رہی ہے، آج سے راجن پور کی سڑکوں پر دوڑے گی، راجن پور میں 12 ارب روپے کی تقریبا 72 سڑکیں بنی ہیں، ایک سال میں پنجاب کی تمام تحصیلوں میں گرین بس چلے گی۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جب تک راجن پور کے تمام روٹس پر بسیں نہیں چلیں گی مریم نواز چین سے نہیں بیٹھے گی، جن کاشت کاروں کے پاس زمین نہیں انہیں 3 سے 5 ایکڑ زمین مفت دیں گے، کاشت کاروں کو مشینری کے لیے قرضہ دیں گے، اپنا کھیت اپنا روزگار میں ڈھائی لاکھ ایکڑ زمین دینے جارہے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: مریم نواز نے راجن پور میں

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • آزاد کشمیر میں مخالفین کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، اب کشمیر کے وارث آگئے ہیں، مریم نواز
  • میرپور جلسہ: وزیراعلیٰ مریم نواز کے بڑے اعلانات، نواز شریف کے وعدوں اور آزاد کشمیر کی ترقی کا نیا روڈ میپ پیش
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا میرپور آزاد کشمیر کے لیے ایئرپورٹ، الیکٹرک بسوں اور ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
  • وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان کے سب سے بڑے ڈیٹا سینٹر ‘اسکائی 47 قراقرم ون’ کا افتتاح کر دیا
  • لاہور میں 4 روز کے دوران کتنی ملی میٹر بارش ہوئی؟ پی ڈی ایم اے رپورٹ جاری
  • نواز شریف کا کیا گیا وعدہ پورا، 10 جدید الیکٹرک بسوں کا تحفہ آزاد کشمیر روانہ
  • لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • مریم نواز کا اربن فلڈنگ اور سیلاب سے نمٹنے کے لیے وسائل بروئے کار لانے کا حکم
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا