کاروباری برادری ملکی اقتصادی ترقی کے لیے پر عزم ہے: سردار طاہر محمود WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملک میں کاروبار کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کی خدمات کے اعتراف میں ان کے اعزاز میں تقریبات منعقد کرنے کی رویت پر بھرپور طریقے سے کاربند ہے۔ اسی سلسلے میں چیئرمین فیصل ٹان گروپ چوہدری عبدالمجید کے اعزاز میں آئی سی سی آئی اور ون ون مارکیٹنگ اینڈ ڈویلپرز کی جانب سے ایک تقریب منعقد ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے آئی سی سی آئی کے صدر سردار طاہر محمود نے عام آدمی کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے میں ہاسنگ سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ معیار زندگی کو بہتر بنانے، سماجی استحکام کو فروغ دینے اور بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے معیاری اور سستی رہائش تک رسائی ضروری ہے۔ انہوں نے ہاسنگ ڈویلپمنٹ اور جدید رہائشی سہولتوں کی فراہمی میں فیصل ٹان گروپ کی خدمات کا اعتراف کیا اور سراہا۔اس موقع پر چوہدری عبدالمجید نے آئی سی سی آئی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور کاروبار دوستانہ ماحول کو فروغ دینے کے لیے چیمبر کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے عوامی ضروریات کے مطابق ہاسنگ سیکٹر میں اپنا مشن جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور ہاسنگ سیکٹر کی منظم ترقی کو یقینی بنانے کے لیے چیمبر، ڈویلپرز اور متعلقہ حکام کے درمیان مسلسل رابطے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اللہ تعالی کی نعمت ہے اور ہم نے مئی 2026 میں میدان جنگ میں بھارت کے خلاف فتح حاصل کی اور اب اتحاد اور ثابت قدمی سے معاشی میدان میں کامیابیاں حاصل کرنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام تر چیلنجز کے باوجود وہ اور ان کا گروپ سستے اور جدید گھروں کی فراہمی کے اپنے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے اور حکومت پر زور دیتا ہے کہ وہ ملک کے بہترین معاشی مفاد میں تاجر برادری کو سہولیات فراہم کرے اور تاجر برادری کی راہ میں غیر ضروری رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ذمہ داروں کو جوابدہ بنائے۔

چیئرمین آئی سی سی آئی فانڈر گروپ شیخ طارق صادق نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید تاجر برادری کے لیجنڈ اور رول ماڈل ہیں جو انتہائی عزت و تکریم کے مستحق ہیں اور پوری تاجر برادری ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔ سابق صدر اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے سیکرٹری جنرل ظفر بختاوری نے معروف کاروباری شخصیات کو مناسب احترام اور پہچان کی اہمیت کے بارے میں بتایا اور نوجوان کاروباریوں کی حوصلہ افزائی اور رہنمائی کے لیے تعلیمی نصاب میں ان کی کامیابی کی کہانیاں شامل کرنے کی اہمیت پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ تاجر برادری کو نہ صرف ہراساں کیا جاتا ہے بلکہ کردار کشی کا نشانہ بنایا جاتا ہیسابق صدر خالد اقبال ملک نے کہا کہ چوہدری عبدالمجید عظیم انسان ہیں جو ہمیشہ دوسروں کی مدد کے لیے تیار رہتے ہیں۔تقریب میں مختلف کاروباری شعبوں بالخصوص ہاسنگ اور رئیل اسٹیٹ کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ نمایاں شرکا میں سینئر نائب صدر طاہر ایوب، وائس پریذیڈنٹ عرفان چوہدری سابق صدور عبدالرف عالم، خالد جاوید، زبیر احمد ملک، محمد اعجاز عباسی، میاں اکرم فرید، زاہد مقبول، ایگزیکٹیو ممبران بشمول روحیل انور بٹ، ملک عبدالعزیز، نجیب الہی ملک، مرزا محمد علی، ملک عبدالعزیز، ثنا اللہ خان، اسحاق سیال ، عمیر عزیز ملک اور دیگر نے شرکت کی۔ تقریب کی نظامت ایگزیکٹو ممبر عمران منہاس نے کی۔تقریب کا اختتام چوہدری عبدالمجید کو یادگاری شیلڈ پیش کرنے کے ساتھ ہوا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، اپوزیشن اتحاد غزہ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، اپوزیشن اتحاد پاکستان اور تھائی لینڈ کا ورثہ مشترک،ثقافتی سفارتکاری ہمارے تعلقات کی روح ہے: تھائی لینڈ کے سفیر ایک سال میں حکومتی 35بلز کے مقابلے میں 43نجی بلوں کو منظور کیا گیا،پرائیوٹ ممبرز حاوی رہے ایران کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں ،امید ہے کامیاب ہوں گے،ٹرمپ امن کیلئے نواز شریف جیسے لیڈر کی ضرورت،ایرانی سفیر،صدر ن لیگ سے ملاقات مقامی ویکسین تیار نہ ہوئی تو لاگت 1.

2 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گی، وزیر صحت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان