کینسر سے نجات کے لیے آگاہی، بروقت تشخیص اور اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں، سردار ایاز صادق
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یومِ کینسر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کینسر ایک عالمی چیلنج ہے جو بلا امتیاز قوم، جنس اور عمر، لاکھوں افراد کو متاثر کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں اس موذی مرض کے حوالے سے آگاہی، بروقت تشخیص، مؤثر علاج اور احتیاطی تدابیر کی اہمیت کی یاد دہانی کراتا ہے، تاکہ بیماری سے نمٹنے کے لیے بروقت اور مؤثر اقدامات ممکن بنائے جا سکیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اس سال عالمی یومِ کینسر کا تھیم “یونائٹڈ بائے یونیک” اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ ہر مریض کا کینسر سے مقابلہ منفرد ہوتا ہے، تاہم اس جدوجہد میں حکومت، طبی ماہرین، سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام کو متحد ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ صحت کے شعبے میں پالیسی سازی کے دوران مریضوں کی انفرادی ضروریات کو مدنظر رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جدید تحقیق اور بہتر طبی سہولیات کے باعث کینسر کے علاج میں بہتری آئی ہے، تاہم بیماری سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے صحت مند طرزِ زندگی، باقاعدہ طبی معائنہ اور بروقت تشخیص ناگزیر ہیں۔ انہوں نے عوام میں شعور اجاگر کرنے، خطرات سے آگاہی اور بروقت چیک اپ کے فروغ کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ صحت کے شعبے کو مضبوط بنانے، کینسر کے مریضوں کے علاج تک رسائی بہتر بنانے اور تحقیق کے فروغ کے لیے ہر ممکن قانون سازی کے لیے پرعزم ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے حکومتِ پاکستان کی جانب سے ستمبر 2025ء میں شروع کی گئی قومی ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کو ایک تاریخی اور قابلِ تحسین اقدام قرار دیا، جس کے تحت 9 سے 14 سال کی عمر کی بچیوں کو مفت ویکسین فراہم کی جا رہی ہے تاکہ خواتین میں کینسر کی دوسری بڑی قسم، سروائیکل کینسر، سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔
انہوں نے سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ اس ویکسین کی افادیت سے متعلق آگاہی پھیلانے، غلط فہمیوں کے ازالے اور والدین کو اپنی بچیوں کی ویکسینیشن یقینی بنانے میں فعال کردار ادا کریں
اسپیکر قومی اسمبلی نے پنجاب حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے کینسر کے علاج کے شعبے میں کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے لاہور میں پاکستان کے پہلے اعلیٰ درجے کے کو-ایبلیکشن کینسر ٹریٹمنٹ سینٹر کے قیام کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا، جہاں جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مریضوں کو مؤثر اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام عام عوام، بالخصوص کم وسائل رکھنے والے مریضوں کے لیے کینسر کے علاج تک رسائی کو آسان بنائے گا۔
اسپیکر سردار ایاز صادق نے کینسر کے مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کو کینسر کے مریضوں کے ساتھ ہمدردی، تعاون اور مثبت رویہ اختیار کرنا چاہیے تاکہ وہ اس بیماری کے خلاف حوصلے اور اعتماد کے ساتھ جدوجہد کر سکیں۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کینسر سے متعلق آگاہی میں اضافہ اور طبی سہولیات تک مساوی رسائی وقت کی اہم ضرورت ہے، اور قومی سطح پر مربوط حکمتِ عملی کے ذریعے اس مرض کے خلاف مؤثر انداز میں جدوجہد کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر کے اپنی اور اپنے ارد گر کے افراد کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنا سکتے ہیں اور متحد ہو کر ہی ہم کینسر جیسے موذی مرض کے خلاف جنگ جیت سکتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق انہوں نے کہا کہ کینسر کے کے علاج کے لیے
پڑھیں:
آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آزاد کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے بڑی سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق ہو گیا۔
صدر استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور مسلم کانفرنس کے صدر سردارعتیق کی ملاقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ آزاد کشمیر کے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی گئی۔ دونوں جماعتوں نے انتخابات کےبعد بھی مشترکہ حکمت عملی کےتحت آگےبڑھنے پر اتفاق کیا ہے۔ طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی امیدواروں کی حمایت کا حتمی اعلان جلدکرے گی۔
لومئیربرادرز اپنی ایجاد پر بہت مسرور تھے، وہ جہاں بھی اپنا سینما لے کر جاتے لوگ ششدر رہ جاتے ، وہ یہ کھیل تماشہ لے کر ہندوستان بھی آئے تھے
دونوں قائدین نے مسلح افواج اوراداروں کی مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کی کوششوں کی تعریف کی۔ ملاقات میں آئی پی پی کی جانب سے سردار امتیاز،سردارافتخار رشید اور سردارمنظور ایڈووکیٹ موجود تھے۔ سردارمحمود خان، سردار شجاع منگول، شبدیزصابر سمیت دیگر آئی پی پی رہنما بھی شریک ہوئے۔ جبکہ مسلم کانفرنس کے سردارعثمان عتیق،ڈاکٹرعرفان اشرف،سردارعفان عتیق،راجاعبدالجبار اور دیگر نے شرکت کی۔
مزید :