لاس اینجلس میں ہونے والی 68 ویں گریمی ایوارڈز تقریب میں امریکی گلوکارہ بلی ایلش نے اپنے گانے ’’WILDFLOWER‘‘ کے لیے سونگ آف دی ایئر کا اعزاز حاصل کرلیا، تاہم ایوارڈ وصول کرتے وقت ان کی تقریر موسیقی سے زیادہ سیاسی مؤقف کے باعث خبروں کی زینت بن گئی۔

اپنے بھائی اور شریک مصنف فِنیاس او کونل کے ہمراہ اسٹیج پر آتے ہوئے بلی ایلش نے سب سے پہلے ریکارڈنگ اکیڈمی اور دیگر نامزد امیدواروں کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد انہوں نے کہا، ’’چوری کی گئی زمین پر کوئی بھی غیر قانونی نہیں ہوتا۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں صحیح الفاظ تلاش کرنا مشکل ہو جاتا ہے، مگر اس ہال میں انہیں امید کی کرن دکھائی دیتی ہے۔ ان کے مطابق لوگوں کو بولتے رہنا چاہیے، آواز اٹھانی چاہیے اور احتجاج جاری رکھنا چاہیے کیونکہ عوام کی آواز واقعی اہم ہوتی ہے۔ اسی دوران انہوں نے امریکی امیگریشن ادارے ICE کے خلاف سخت جملہ بھی ادا کیا، جس پر حاضرین میں ملا جلا ردِعمل دیکھنے میں آیا۔

بلی ایلش اور فِنیاس او کونل اس سے پہلے بھی ICE اور موجودہ امریکی انتظامیہ پر تنقید کرتے رہے ہیں۔ حال ہی میں بلی نے اپنے انسٹاگرام پر امریکی شہری الیکس پریٹی کی موت سے متعلق پوسٹیں شیئر کیں، جو 24 جنوری کو ICE اہلکاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا تھا۔ اسی ہفتے انہوں نے اپنی ایک تصویر کے ساتھ یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا دوسرے مشہور افراد اس معاملے پر آواز اٹھائیں گے یا نہیں۔

انہوں نے فِنیاس کی ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام اسٹوریز میں شیئر کی جس میں انہوں نے حکومت کے مؤقف پر تنقید کی۔ ویڈیو میں فِنیاس نے کہا کہ اکثر ایسے واقعات کو دوسرے آئینی حق کے نام پر درست ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، مگر الیکس پریٹی کے کیس میں ان کے مطابق صورتحال مختلف تھی کیونکہ وہ زمین پر مار کھا رہا تھا اور اس نے ہتھیار نکالا ہی نہیں تھا، اس کے باوجود اس پر گولیاں چلائی گئیں۔

گزشتہ ماہ بھی بلی آئلش نے 2026 کا ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ICE اور حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ اپنی تقریر میں انہوں نے کہا تھا کہ لوگ اپنے پڑوسیوں کو اغوا ہوتے دیکھ رہے ہیں، پرامن مظاہرین پر حملے ہو رہے ہیں، شہری حقوق کم کیے جا رہے ہیں، ماحولیاتی بحران سے نمٹنے کے بجائے وسائل فوسل فیولز پر لگائے جا رہے ہیں اور صحت و خوراک جیسی بنیادی سہولتیں امیروں تک محدود ہوتی جا رہی ہیں۔ ان کے مطابق موجودہ انتظامیہ کے لیے نہ ماحول کا تحفظ ترجیح ہے اور نہ ہی کمیونٹیز کا، جس کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں اور سڑکوں پر بھی خود کو محفوظ محسوس نہیں کرتے۔

گریمی مقابلے میں بلی ایلش نے لیڈی گاگا، ڈوئچی، روزے اور برونو مارس، بیڈ بنی، کینڈرک لامر اور سبریینا کارپنٹر سمیت کئی بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل بلی ایلش انہوں نے رہے ہیں ف نیاس

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان کے لیے بڑی معاشی خوشخبری، عالمی ادارے نے کریڈٹ ریٹنگ 7 سال کی بلند ترین سطح پر قرار دیدی
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • دبئی ایئرپورٹ پر اے آئی امیگریشن سسٹم متعارف، 3.4 سیکنڈ میں کلیئرنس
  • سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان