روس کے داغستان سے تعلق رکھنے والے سابق یو ایف سی چیمپیئن خبیب نورماگومیدوو نے اپنے کوچنگ کیریئر اور ٹیم پر ہونے والی تنقید کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آن لائن مباحثوں یا تنقیدی تبصروں سے زیادہ نتائج پر یقین رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایف ایل: کویت اور عراق کے فائٹرز نے فائنل میں جگہ بنالی

7 فروری کو دبئی میں ہونے والے پی ایف ایل روڈ ٹور ایونٹ سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبیب نورماگومیدوو نے کہا کہ ان کی ٹیم کی کامیابی کے شواہد بیلٹس اور رینکنگز کی صورت میں سب کے سامنے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ حریفوں کے دعوے کہ ان کی ٹیم اوور ریٹڈ ہے، ان پر اثر انداز نہیں ہوتے اور نمبر اور رینکنگز خود بولتی ہیں۔

خبیب نے فخر کے ساتھ بتایا کہ ان کی ٹیم میں پی ایف ایل کے عثمان نور ما گو میروف اور یو ایف سی کے اسلام مخاچیووف جیسے عالمی معیار کے پاؤنڈ فار پاؤنڈ فائٹرز موجود ہیں، جو کسی بھی ٹیم کے لیے تاریخی اعزاز ہے۔

دبئی ایونٹ کا مرکزی مقابلہ ناقابل شکست لائٹ ویٹ چیمپیئن عثمان نور ما گو میروف اور الفی ڈیوس کے درمیان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشین ایم ایم اے چیمپیئن شپ، پاکستان کے 4 فائٹرز نے مخالفین کو پچھاڑ دیا

خبیب نورماگومیدوو نے اعتراف کیا کہ الفی ڈیوس آسان حریف نہیں ہیں، ان کا اسٹائل غیر متوقع ہے اور ان کی تکنیک اور ٹائمنگ بہت مضبوط ہے، اس لیے عثمان کو انہیں کم تر نہیں سمجھنا چاہیے، عثمان حال ہی میں پی ایف ایل کے پہلے نمبر ون پاؤنڈ فار پاؤنڈ فائٹر قرار دیے گئے ہیں۔

خبیب نے شائقین پر زور دیا کہ وہ دبئی ایونٹ میں ان کے ٹیم کے فائٹرز پر نظر رکھیں اور ان کی کارکردگی دیکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت کم فائٹرز ہی ان دونوں کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news خبیب نورماگومیدوو داغستان روس فائٹر یو ایف سی چیمپیئن.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: داغستان فائٹر یو ایف سی چیمپیئن

پڑھیں:

ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر

ایس یو سی کے مرکزی رہنماء نے رہبر معظم آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان جامعۃ النجف کوٹلی امام حسین میں گرمیوں کی چھٹیوں سے استفادہ کرتے ملت جعفریہ کے بچوں کے لیے پرنسپل جامعتہ النجف علامہ محمد رمضان توقیر کی نگرانی بیس روزہ دین شناسی شارٹ کورس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ڈیرہ شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں بچوں نے شرکت کی۔اس دین شناسی شارٹ کورس میں بچوں کو قرآن وحدیث،وضو،صوم ،صلوات اور بنیادی فقہی احکام سے روشناس کرایا گیا۔ جس میں جامعتہ النجف کے دیگر مدرسین محنت و لگن کے ساتھ بچوں کی رہنمائی کرتے رہیں۔ دین شناسی شارٹ کورس کے آخر میں مدرسین نے اپنی محنت اور طلاب کرام کی کارکردگی کو جانچنے کے لیے بچوں سے امتحان لیا۔اساتذہ کی محنت اور بچوں کی محنت قابلِ تعریف تھی۔تقسیم تقریب انعامات کا اہتمام کیا گیا۔

پرنسپل جامعہ علامہ محمد رمضان توقیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی محنت اور طلاب کرام کی امتحانات میں تسلی بخش نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اس طرح دین مبین کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور ملت کے جوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہیں گے۔ اس موقع پر رہبرِ انقلاب کی دینی و انقلابی خدمات اور ایران کی استقامت اور ثابت قدمی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسی قرآن و سنت کی آگاہی اور خدا تعالیٰ کی وحدانیت کے پختہ عقیدہ کی وجہ سے ایران کی حکومت اور عوام شیطان بزرگ کے خلاف استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دن بدن حاوی ہوتی جا رہا ہے، جو قابلِ تعریف ہے۔ لیکن کچھ ناقدین آج بھی ایران کی استقامت اور کامیابیوں سے پریشان ہیں اور شیطان بزرگ کی خوشنودی کے لیے ایران پر تنقید کر رہے ہیں کہ ایران عرب ممالک پر حملہ کر رہا ہے۔

علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے۔ اس موقع پر نئے رہبر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای سے تجدیدِ عہد کا اظہار بھی کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ حق، عدل، وحدتِ امت اور مظلوموں کی حمایت کے اصولوں پر ثابت قدم رہتے ہوئے اسلامی اقدار کے فروغ کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسین اور معززین علاقہ نے شرکت کی اور امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلاب کرام کو انعامات سے نوازا گیا اور انکی حوصلہ افزائی کی گئی۔ امتِ مسلمہ کے اتحاد، ایران کی فتح و نصرت، پاکستان کی سلامتی اور شہدائے اسلام، بالخصوص رہبر شہید کے لئے دعا کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • ایران عرب ممالک پر نہیں بلکہ شیطانی اور دہشتگردی کے اڈوں پر حملے کر رہا ہے، علامہ رمضان توقیر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا انکشاف