سٹی 42 : نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں 9ویں انٹرنیشنل پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ان مقابلوں کا مقصد دوست ممالک کی افواج کے درمیان فوجی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ افتتاحی تقریب کے ساتھ 60 گھنٹوں پر مشتمل پیٹرولنگ ایکسرسائز کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ تقریب میں پاک فوج کے ایک سینئر افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ 

مریم اورنگزیب کا رات گئےاندرونِ شہر کا دورہ، بسنت انتظامات کا جائزہ لیا

مقابلے میں 19 دوست ممالک کی 24 بین الاقوامی ٹیمیں اور فوجی مبصرین شریک ہیں۔ شرکت کرنے والے ممالک میں بحرین، بنگلہ دیش، بیلاروس، مصر، عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا، ترکیہ، امریکہ اور ازبکستان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ مقابلے میں بطور مبصر شریک ہیں۔ 

پاکستان کی جانب سے پاک فوج اور پاک بحریہ کی 16 ٹیمیں مقابلے میں حصہ لے رہی ہیں، ساتھ ہی پاک فضائیہ کے مبصرین بھی مشق کا حصہ ہیں۔ 

پھلوں کی آج کی ریٹ لسٹ -04  فروری، 2026

پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ ایک مشن مخصوص اور ٹاسک اورینٹڈ پیشہ ورانہ فوجی مشق ہے جو ہر سال پاکستان میں منعقد کی جاتی ہے، مشق میں اعلیٰ جسمانی فٹنس، ذہنی صلاحیت اور پیشہ ورانہ فوجی مہارت کا مظاہرہ ہوتا ہے، مشق کا فوکس مشکل ذیلی عسکری مشنز کے دوران تیز رفتار فیصلہ سازی پر ہے، مشق حقیقی آپریشنل ماحول میں کرائی جاتی ہے، مشق کا بنیادی مقصد ٹیم اسپرٹ کے ذریعے استقامت کو فروغ دینا ہے۔ 

یہ مشق سپاہیانہ بنیادی صلاحیتوں کو نکھارنے کے ساتھ شریک افواج کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی کو بہتر بناتی ہے۔ مشق کے دوران ایک دوسرے کے بہترین تجربات کا تبادلہ بھی کیا جاتا ہے۔ 

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا مستحق خاندانوں کیلئے مفت موبائل سم فراہم کرنے کا اعلان

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ٹیم اسپرٹ

پڑھیں:

دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا

تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کے لیے 232 رنز کا ہدف دے دیا۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف پہلا ون ڈے جیتنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے۔خیال رہے کہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 232 رنز کا ہدف دے دیا
  • ہمارا ایک مطالبہ ہے بانی کو شفا انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، سہیل آفریدی
  • کراچی، محسن نقوی کا صفورا میں واقع نادرا میگا سینٹر کا اچانک دورہ
  • فیکٹ چیک: تھائی لینڈ کی ویڈیو پاکستانی فوجی افسر سے منسوب کرنے کی بھارتی کوشش ناکام
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  •  محسن نقوی  کا نیشنل پولیس اکیڈمی اسلام آباد کا دورہ، ایم سی ایم سی کورس پر نظرثانی کی اصولی منظوری
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان
  • مومنہ اقبال اور حمزہ حبیب کی دعائے خیر کی تقریب، دلکش تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
  • امریکی کانگریس میں اہم بل، اسرائیل کو امریکی دفاعی ٹیکنالوجی تک غیرمعمولی رسائی ملنے کا امکان