مولانا فضل الرحمن کی سیف الاسلام قذافی کے قتل کی مذمت، استعمار کے خلاف جدوجہد کا تسلسل قرار
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے لیبیا کے سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کے قتل کی شدید مذمت کی ہے اور اسے عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کو دبانے کی کوشش قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ سیف الاسلام قذافی کی شہادت معمر قذافی کے خلاف استعمار کی بغاوت کے تسلسل کی کڑی ہے، قذافی خاندان امریکا اور عالمی جابروں کے خلاف جدوجہد کا استعارہ رہا ہے اور عالمی استعمار کے خلاف مزاحمت کے جرم میں شہید کیا گیا۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ امریکا میں کینڈی، بھارت میں نہرو اور پاکستان میں بھٹو خاندان کو بھی ختم کیا گیا۔ سیف الاسلام قذافی کی شہادت سے استعمار کے خلاف جدوجہد کو نئی تحریک اور جلا ملے گی۔ میں قذافی خاندان اور لیبیا کے عوام سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کر دیا گیا تھا۔ مقامی ذرائع کے مطابق چار افراد نے انہیں باغ میں گولی مار کر ہلاک کیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہو گئے۔
سیف الاسلام قذافی کو طویل عرصے سے اپنے والد کا جانشین سمجھا جا رہا تھا اور 2021 میں انہوں نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا تھا، یہ انتخابات غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیے گئے تھے۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیف الاسلام قذافی استعمار کے خلاف قذافی کے
پڑھیں:
پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔
ویسٹ انڈیز کی قیادت روسٹن چیز کریں گے جبکہ جومیل واریکن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
اسکواڈ میں جوشوا بیشپ، تیج نارائن چندرپال، جوشوا ڈی سلوا، جسٹن گریوز، کیوم بوج، شے ہوپ، عامر جینگو، شیمار جوزف، برینڈن کنگ، کرک میک کینزی، گڈاکیش موتی، کیمو پال، کیمار روچ، جیڈن سیلز اور جومیل واریکن شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز 25 جولائی سے ہوگا۔
View this post on Instagramقومی ٹیم نے آخری مرتبہ 2023 میں سری لنکا کو اس کی سرزمین پر 2-0 سے ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تھی، تاہم اس کے بعد پاکستان مسلسل سات بیرونِ ملک ٹیسٹ میچ ہار چکا ہے۔
اس سیریز میں پاکستان کی قیادت دوبارہ بابر اعظم کر رہے ہیں جنہیں شان مسعود کی جگہ ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔