Daily Mumtaz:
2026-07-24@00:55:48 GMT

کراچی، سندھ ہائیکورٹ نے 20 ججز کی تقرریاں و تبادلے کر دیئے

اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT

کراچی، سندھ ہائیکورٹ نے 20 ججز کی تقرریاں و تبادلے کر دیئے

کراچی: (نیوزڈیسک) سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے 20 ججز کی تقرریاں اور تبادلے کر دیئے گئے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر جوڈیشل افسران کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ڈاکٹر وسیم اقبال کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خیرپور سے ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گھوٹکی کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منو مل کھگیا کا تبادلہ خیرپور کر دیا گیا، حلیم احمد کو ہائی کورٹ انسپکشن ٹیم سے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج گھوٹکی تعینات کر دیا گیا۔

بدین کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عنایت اللہ بھٹو کا تبادلہ عمرکوٹ، عمرکوٹ کے جج عبد القدوس میمن کو بدین تعینات کر دیا گیا۔

انتظارِ پوسٹنگ پر موجود اعجاز علی کھسکھیلی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سانگھڑ مقرر کر دیا گیا جبکہ سانگھڑ کے جج اختر انور کھوکھر کو ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

سکھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر امیر پٹھان کو ہائی کورٹ طلب کر لیا گیا جبکہ کراچی ویسٹ اور میرپور خاص کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے درمیان تبادلہ کر دیا گیا۔

سانگھڑ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام قادر کا تبادلہ گھوٹکی کر دیا گیا، نوشہرو فیروز اور لاڑکانہ کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ساؤتھ اور شکارپور میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نئی تعیناتیاں کی گئی، سینئر سول ججز کی بھی مختلف اضلاع میں تقرریاں اور تبادلے کئے گئے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کر دیا گیا ہائی کورٹ ججز کی

پڑھیں:

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا ہے اور تمام متعلقہ محکموں کو احتیاطی اور ہنگامی ردعمل کے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، کیونکہ بحیرہ عرب سے آنے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے صوبے کو متاثر کر رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق، پاکستان محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کی پیش گوئی کی بنیاد پر ملک میں داخل ہونے والے مون سون کے طاقتور ہوائی سلسلے، بالائی اور وسطی علاقوں کو متاثر کرنے والے مغربی موسمی نظام کے ساتھ مل کر، 23 جولائی سے 25 جولائی تک سندھ کے کئی اضلاع میں وسیع پیمانے پر بارش، گرج چمک اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا سبب بن سکتے ہیں۔

وزیراعلی مراد علی شاہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز، ضلعی انتظامیہ، بلدیاتی اداروں، آبپاشی حکام، محکمہ صحت، امدادی اداروں اور مقامی حکومت کے اداروں کو مکمل طور پر چوکس رہنے، ہنگامی ردعمل کی ٹیموں کو تیار رکھنے، نکاسی آب کے نظام کو فعال رکھنے اور انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر اعلی نے ڈویژنل کمشنرز اور بلدیاتی اداروں کو مزید ہدایت کی کہ وہ نشیبی علاقوں، شہری مراکز اور حساس مقامات کی کڑی نگرانی کریں، امدادی سامان اور آلات کی دستیابی یقینی بنائیں اور موسمیاتی پیش گوئی کی مدت کے دوران تمام محکموں کے درمیان بلاتعطل رابطہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین

  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر سے اضافہ
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
  • مستونگ: سیشن جج اور گن مین قاتلانہ حملے میں شہید، ایڈیشنل سیشن جج شدید زخمی
  • وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مون سون کے پیش نظر انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم
  • حکومت مساجد و مدارس کی رجسٹریشن کے پروسس کو آسان بنائے، شاہ عبدالحق قادری
  • لاہور ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: ہا ئوسنگ سوسائٹیوں کے پارک، اسکول اور مسجد کی زمین فروخت نہیں کی جا سکتی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق
  • سندھ کابینہ نے صوبے کے سرکاری ملازمین کے کنوینس الاؤنس میں اضافہ کر دیا ہے، شرجیل میمن