عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کا پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان،ڈیون کونوے لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کا پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان،ڈیون کونوے لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )دنیا بھر میں اپنی بیٹنگ اور فیلڈنگ کیلیے معروف عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز نے پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان کردیا۔ سن 2019 کرکٹ ورلڈ کپ اور 2022 ٹی 20 ورلڈ کپ ونر معین علی کراچی کنگز کا حصہ بن گئے۔ کراچی کنگز نے عالمی شہرت یافتہ آل رانڈر کو ڈائرکٹ سائننگ کے تحت ٹیم کا حصہ بنایا ہے۔
معین علی ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 11 میں کراچی کنگز کی نمائندگی کریں گے۔ اس سے قبل معین علی 2020 کے سیزن میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا حصہ رہ چکے ہیں۔دوسری جانب اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل 11 کیلئے اپنی ڈائریکٹ سائننگ مکمل کرلی، تین مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے کیوی کھلاڑی ڈیون کونوے کو سائن کرلیا۔ ڈیون کونوے پاکستان سپر لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔
ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ کے مطابق ڈیون کونوے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کو جوائن کرنے کیلئے پرجوش ہیں، ڈیون کونوے نے کہا کہ یہ میرا پہلا پی ایس ایل سیزن ہوگا اور میں اس کا حصہ بننے کیلئے بیصبری سے انتظار کررہا ہوں۔ قبل ازیں سیالکوٹ سٹالینز نے اپنی پہلی ہی انٹری میں کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام اپنے ساتھ شامل کر دیا ہے۔ پی ایس ایل کی پالیسی کے تحت سیالکوٹ اسٹالینز نے اسٹیو اسمتھ کو ڈائریکٹ سائن کیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرملک میں 16لاکھ سے زائد بجلی کے روایتی میٹرز اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل ملک میں 16لاکھ سے زائد بجلی کے روایتی میٹرز اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل ازبک صدر شوکت مرزیایوف 2 روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان آئیں گے کاروباری برادری ملکی اقتصادی ترقی کے لیے پر عزم ہے: سردار طاہر محمود غزہ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، اپوزیشن اتحاد پاکستان اور تھائی لینڈ کا ورثہ مشترک،ثقافتی سفارتکاری ہمارے تعلقات کی روح ہے: تھائی لینڈ کے سفیر ایک سال میں حکومتی 35بلز کے مقابلے میں 43نجی بلوں کو منظور کیا گیا،پرائیوٹ ممبرز حاوی رہےCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل کا حصہ عالمی شہرت یافتہ کا حصہ بننے
پڑھیں:
فراری کی پہلی الیکٹرک کار متعارف، رونمائی کے فوراً بعد تنقید کا طوفان
پُرتعیش گاڑیاں بنانے والی عالمی شہرت یافتہ کمپنی فراری کی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی منظرِ عام پر آتے ہی شدید تنقید کی زد میں آ گئی، جس کے اثرات کمپنی کی مارکیٹ پوزیشن پر بھی نمایاں طور پر دیکھے جا رہے ہیں۔
’لُوچے‘نامی اس نئی الیکٹرک گاڑی کو معروف ڈیزائنر سر جونی آئیو کے تخلیقی وژن کے تحت تیار کیا گیا ہے۔ اطالوی زبان میں ’لُوچے‘ کا مطلب ’روشنی‘ ہے۔ تاہم، گاڑی کا ڈیزائن اور مجموعی تصور صارفین اور ناقدین کی توقعات پر پورا نہ اتر سکا۔
فراری کی تاریخ میں پہلی بار متعارف کرائی گئی پانچ نشستوں والی اس الیکٹرک گاڑی کو غیرمعمولی کارکردگی کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔
کمپنی کے مطابق یہ گاڑی محض ڈھائی سیکنڈ میں صفر سے 96 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار حاصل کر سکتی ہے۔ اس کی قیمت 6 لاکھ 40 ہزار ڈالر، یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 18 کروڑ روپے رکھی گئی ہے۔
گاڑی کی تقریبِ رُونمائی میں اٹلی کی اہم شخصیات سمیت ملک کے صدر اور عیسائی برادری کے روحانی پیشوا پوپ لیو کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ تاہم، شاندار تقریب کے باوجود مارکیٹ کا ردِعمل فراری کے لیے حوصلہ افزا ثابت نہ ہو سکا۔
رونمائی کے صرف ایک دن بعد ہی کمپنی کے شیئرز کی قیمت میں آٹھ فی صد تک کمی ریکارڈ کی گئی، جسے سرمایہ کاروں کی مایوسی اور مارکیٹ کے منفی ردِعمل کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ناقدین، سرمایہ کاروں اور بعض سیاسی شخصیات نے بھی گاڑی کے ڈیزائن اور تصور پر سوالات اٹھائے ہیں، جبکہ سوشل میڈیا پر اس کے منفرد انداز کو لے کر ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بڑھتی ہوئی عالمی مارکیٹ میں فراری کا یہ قدم تاریخی ضرور ہے، مگر کمپنی کو روایتی اسپورٹس کار کے شوقین صارفین کو قائل کرنے کے لیے مزید محنت کرنا پڑ سکتی ہے۔