ملکی حالات خراب ہوتے جارہے ہیں، پنجاب میں سول مارشل لا نافذ ہے، وزیراعلیٰ پختونخوا
اشاعت کی تاریخ: 4th, February 2026 GMT
سہیل آفریدی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں بھی قید کیا ہوا ہے۔ بانی کی بہنوں پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے۔ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے، دوسرے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو بڑے طیارے میں بیرون ملک لے کر جایا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے، وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں۔ نشتر ہال میں یوتھ کنونشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کے حالات دن بدن خراب ہوتے جا رہے ہیں، سیاسی اور اداروں کے حالات تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان ہی اس ملک کی امید ہیں، بڑا انسان وہ ہے جس کا خواب بڑا ہو ہم نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ بنوں وزیر اعلیٰ تو بن گیا لیکن آگے بڑھنا بڑا خواب ہے۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب میں سول مارشل لا ہے، وہاں کے حکمران آمروں کی گود سے جنے ہیں، پنجاب میں پی ٹی آئی ایم این ایز سے اسلحہ و گاڑیاں ٹپمرڈ کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ بشریٰ بی بی کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، انہیں بھی قید کیا ہوا ہے۔ بانی کی بہنوں پر زہریلا پانی پھینکا جاتا ہے۔ ایک صوبے کے وزیر اعلیٰ کا نام اسٹاپ لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے، دوسرے صوبے کے وزیر اعلیٰ کو بڑے طیارے میں بیرون ملک لے کر جایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو ضم کیا گیا لیکن مالی طور پر حصہ نہیں دیا جارہا، آئی ایم ایف نے چارج شیٹ بنائی، 5 ہزار ارب روپے وزرا ہڑپ کر گئے۔ سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ تیراہ کے لوگوں کو زبردستی مجبور کیا گیا ہے۔ ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں، ملٹری آپریشن سے دہشتگردی کم نہیں ہوتی، بڑھتی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مذہبی و سیاسی جماعتوں کو بٹھا کر پالیسی بنانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ وفاق ہمارے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہا ہے۔ جو ان کے ارادے ہیں شاید میں نہ رہوں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ آواز اٹھانا ،جنازے اٹھانے سے بہتر ہیں۔ اس بار ہم بند کمروں کے فیصلے مسلط نہیں ہونے دیں گے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سہیل آفریدی نے کہا صوبے کے وزیر اعلی نے کہا کہ جاتا ہے
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔