اسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررازم کولیشن کے تحت انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ رویوں کے حامل افراد کی اصلاح کا پروگرام شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس ) اسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررازم کولیشن نے انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ رویوں کے حامل افراد کی اصلاح اور انہیں معاشرے کا فعال حصہ بنانے کے لیے اسلام آباد میں بحالیِ نو کے اقدام ”ری انٹی گریشن انیشیٹو” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، آئی ایم سی ٹی سی کے سیکرٹری جنرل میجر جنرل محمد بن سعید المغیدی سمیت عسکری، سیکورٹی، فکری اور سفارتی ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس پروگرام کاانعقاد 2 سے 6 فروری 2026 تک کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد انتہا پسندی کی بنیادی وجوہات کا تدارک اور احتیاطی و نظریاتی طریقوں کو بہتر بنانا ہے۔ اس تربیتی پروگرام میں آئی ایم سی ٹی سی کے رکن ممالک کے ان ماہرین کو شامل کیاگیا ہے جو بحالیِ نو اور سماجی شمولیت کے منصوبوں پر کام کر رہے ہیں۔ آئی ایم سی ٹی سی کے سیکرٹری جنرل نے اپنے افتتاحی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ ”ری انٹی گریشن” اقدام اتحاد کے نظریاتی شعبے کے بنیادی ستونوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند نظریات کے خلاف بحالی کے پروگرام دفاع کی پہلی لائن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتہا پسندی کا مقابلہ صرف سیکورٹی یا فوجی اقدامات سے نہیں کیا جا سکتا، بلکہ اس کے لیے ایک مربوط فکری اور سماجی نقطہ نظر کی ضرورت ہے جو شعور کی تعمیرِ نو اور افراد کو دوبارہ معاشرے کا کارآمد حصہ بنانے میں معاون ثابت ہو۔ میجر جنرل المغیدی نے مزید کہا کہ اس اقدام کا مقصد دہشت گردی کے جرائم میں ملوث افراد کو فکری، نفسیاتی اور سماجی طور پر انتہا پسند گروپوں کے چنگل سے نکالنا اور انہیں دوبارہ اپنے خاندان اور معاشرے کا فعال رکن بنانا ہے۔

یہ پروگرام ان افراد کو دہشت گرد تنظیموں کے استحصال سے بچانے اور انہیں ملکی ترقی کے مختلف سماجی و انسانی شعبوں میں واپس لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے آئی ایم سی ٹی سی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے میں پاکستان کی شراکت داری کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے اس اقدام کی میزبانی بین الاقوامی تعاون کو مضبوط بنانے اور انتہا پسندی کے خاتمے میں تجربات کے تبادلے کے عزم کی عکاس ہے۔ وزیر دفاع نے واضح کیا کہ امن صرف دہشت گردوں کے خاتمے سے نہیں بلکہ زندگیوں کی تعمیرِ نو، اعتماد کی بحالی اور ریاست و معاشرے کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے سے حاصل ہوتا ہے۔

انہوں نے رکن ممالک کی عسکری، نظریاتی، انسداد دہشت گردی فنانسنگ اور مواصلاتی شعبوں میں صلاحیتیں بڑھانے پر آئی ایم سی ٹی سی کی قیادت کی تعریف کی۔ اس اقدام کے تحت ماہرین کے ذریعے خصوصی تربیتی سیشنز اور پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں بحالی نو کے تصورات، ماڈل فریم ورک، سماجی دیکھ بھال کی علمی بنیادوں اور پروگراموں کے نفاذ میں درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اسلام آباد میں اس پروگرام کا آغاز علاقائی اور عالمی سطح پر سماجی استحکام اور سیکیورٹی کو مستحکم کرنے کے لیے آئی ایم سی ٹی سی کے پختہ عزم کا اظہار ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبردعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب برات کے بابرکت موقع پر فیضان مدینہ میں عظیم الشان اجتماع دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب برات کے بابرکت موقع پر فیضان مدینہ میں عظیم الشان اجتماع عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کا پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان،ڈیون کونوے لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے ملک میں 16لاکھ سے زائد بجلی کے روایتی میٹرز اسمارٹ میٹرنگ سسٹم پر منتقل ازبک صدر شوکت مرزیایوف 2 روزہ دورے پر جمعہ کو پاکستان آئیں گے کاروباری برادری ملکی اقتصادی ترقی کے لیے پر عزم ہے: سردار طاہر محمود غزہ کے نام نہاد بورڈ آف پیس میں شمولیت فی الفور واپس لینی چاہیے، اپوزیشن اتحاد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: اور دہشت

پڑھیں:

فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز(security forces) نے 24 مئی 2026 کو پیش آنے والے ریل حادثے کے بعد خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے اضلاع مستونگ، نوشکی، زہری، خضدار اور کیچ میں کارروائیاں کیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ان کارروائیوں کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلوں کے دوران بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الہندوستان کے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا اور ان علاقوں میں سرگرم دہشت گردی کے نیٹ ورکس کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی اسپانسرڈ ہلاک دہشت گردوں کے زیرقبضہ ہتھیار، باردو اور بڑے پیمانے دھماکا خیز مواد اور مواد تیار کرنے کی ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک دہشت گرد بلوچستان کے ان علاقوں میں دہشت گردی کے کئی اہم واقعات میں ملوث رہے تھے۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 23 فیصد کمی

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ علاقے سے دہشت گردوں کے صفایا کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی عزم استحکام وژن کے تحت دہشت گردی کے خاتمہ کی مہم پوری رفتار سے جاری رہے گی تاکہ ملک سے بیرونی اسپانسرڈ اور تعاون سے جاری دہشت گردی کے ناسور کا مکمل خاتمہ ہو۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
  • فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 17 دہشتگرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 17 دہشت گرد جہنم واصل
  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 17دہشتگرد ہلاک
  • کراچی کے سرکاری کالجز میں انٹرسال اول کیلیے داخلے شروع نہ ہوسکے، سوا لاکھ طلبا منتظر
  • واشنگٹن میں لبنان اور اسرائیل کے درمیان مذاکرات شروع
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • بحرین میں شیعہ مخالف اقدامات کی نئی لہر
  • شیخ رشید کا وکالت شروع کرنے کا اعلان