پاکستان وسط ایشیا کو تجارت کیلئے اپنی بندرگاہوں کا راستہ فراہم کرسکتا ہے،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2026 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان وسط ایشیا کو تجارت کیلئے اپنی بندرگاہوں کا راستہ فراہم کرسکتا ہے، قازقستان اپنی منصوعات گوادر اور کراچی پورٹ سے برآمد کر سکتا ہے۔ اسلام آباد میں پاکستان قازقستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور قازقستان کے درمیان موجودہ پچیس کروڑ ڈالر کے تجارتی حجم کو صلاحیت سے کم قرار دے دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ نئے اہداف کے حصول کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔ آج ہم نے دوطرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانے پر اتفاق کیا۔

مہمان صدر نے اپنے دورے کو دوطرفہ تعاون میں اہم موڑ قرار دیا ۔ کہا دوطرفہ تعلقات کی تذویراتی شراکتداری میں تبدیلی اہم سنگ میل ہے، بزنس فورم میں 30 سے زائد تجارتی معاہدے ہوئے، آج کے بزنس فورم میں 200 میلن ڈالر کے معاہدے ہوئے۔ امید ہے کہ آنے والے وقت میں پاکستان اور قازقستان اربوں ڈالر تجارت کی بات کر رہے ہوں گے۔

قبل ازیں صدر قازقستان قاسم جومارت توقایووف کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ سیاسی، معاشی، دفاعی اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کرلیا گیا۔ پاک قازقستان اسٹریٹجک پارٹنرشپ کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔ قازقستان کے کسی صدر کا 23 سال بعد یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہے۔ ملاقات میں پاکستان قازقستان بزنس فورم کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے نجی روابط بڑھانے پر زور دیا گیا۔ علاقائی رابطہ کاری،ٹرانسپورٹ اور ٹرانزٹ ٹریڈ تعاون پر اتفاق کیا گیا۔

پانچ سال کے دوطرفہ تجارتی روڈ میپ کے لیے ورکنگ کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی۔ وزیراعظم نے قازق صدر کے دورے کو دوطرفہ تعلقات میں تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ تعلیم، ثقافت،سیاحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا، ملاقات کے بعد 37 ایم او یو اور معاہدوں پر دستخط ہوئے۔

پاکستان اور قازقستان کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر وزیرِ اعظم اورصدر قاسم جومارت توکایووف نیمشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔دستخط کی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ اپنے بھائی صدرقاسم جومارت توکایووف اور ان کے وفدکاخیرمقدم کرتیہیں،یہ دورہ دونوں ملکوں کیتعلقات کونئی جہت دینیکیلییبہت اہم ہے،قازقستان کیکسی صدرکا 23 سال بعد پاکستان کا یہ دورہ ہے،صدرقاسم جومارت توکایووف کیساتھ تعمیری اور مثبت گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے کہا پاکستان اور قازقستان مشترکہ کوششوں سے اقتصادی تجارتی تعاون کے اہداف حاصل کریں گے،مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کوعملی شکل دینے کیلئے پرعزم ہیں،دوطرفہ تجارت کو ایک ارب ڈالرتک لے جانیکا ہدف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسندھ وژن 2030 کے حصول میں تعاون قابل ستائش ہے، وزیراعلی کی صدر عالمی بینک کی گفتگو سندھ وژن 2030 کے حصول میں تعاون قابل ستائش ہے، وزیراعلی کی صدر عالمی بینک کی گفتگو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا واحد وارم اپ میچ بارش کے باعث منسوخ اپوزیشن جن معاملات پر بات کرتی ہے وہ بیٹھ کر طے ہوسکتے ہیں، ہم بات کرنے کیلئے تیار ہیں: طارق فضل چوہدری اسلامک ملٹری کائونٹر ٹیررازم کولیشن کے تحت انتہا پسندانہ اور دہشت گردانہ رویوں کے حامل افراد کی اصلاح کا پروگرام شروع دعوت اسلامی کے زیر اہتمام شب برات کے بابرکت موقع پر فیضان مدینہ میں عظیم الشان اجتماع عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کا پی ایس ایل کا حصہ بننے کا اعلان،ڈیون کونوے لیگ میں پہلی مرتبہ ایکشن میں دیکھائی دیں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی

بھارت کے معروف سماجی کارکن سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طویل مذاکرات اور ملک میں ممکنہ تشدد کے خدشات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سونم وانگچک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ مختلف شرائط پر ہونے والے طویل مذاکرات کے بعد اور ملک میں کشیدگی کے امکانات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے اپنا احتجاج ختم کر دیا ہے۔

Just now in the presence of Union Ministers Sh. JP Nadda, Dr. Jitendra Singh and the senior leaders of Apex Body of Leh Ladakh I finally broke my fast after 26 days. Earlier 65 members of parliament from different political parties had visited or signed letters urging me to break… pic.twitter.com/RFCet7Oksy

— Sonam Wangchuk (@Wangchuk66) July 23, 2026

59 سالہ سونم وانگچک نے 28 جون کو بھوک ہڑتال کا آغاز کیا تھا۔ ان کی یہ ہڑتال بھارت میں نوجوانوں کی قیادت میں چلنے والی کاکروچ موومنٹ سے اظہارِ یکجہتی کے لیے تھی۔

اس تحریک کے شرکاء میڈیکل کالجوں کے داخلہ امتحانات کے پرچوں کے مبینہ لیک ہونے کے معاملے پر بھارتی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

مظاہرین کا مؤقف ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے وزیرِ تعلیم کو اپنے عہدے سے الگ ہونا چاہیے۔

سونم وانگچک کے بھوک ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کے باوجود بھارت میں امتحانی نظام اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاجی تحریک بدستور جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • پاکستان ڈی ایٹ ممالک کے ساتھ مضبوط معاشی شراکت داری قائم کرنا چاہتا ہے، عرفان سومرو
  • کارگو طیارہ حادثے میں جاں بحق عملے کے اہل خانہ کو کمپنی مالکان سے عدم تعاون کی شکایت
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • گورنر خیبر پختونخوا کی وزیراعظم سے ضم شدہ اضلاع کیلئے ٹیکس استثنیٰ بحال کرنے کی درخواست
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • تیزی سے بڑھتی آبادی ملک کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہے: وزیراعظم
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار