data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-e-type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ جنوبی غزہ کے علاقے میں حماس کی ایلیٹ نُخبا فورس کے اعلیٰ کمانڈر کو فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹ میں ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ترجمان فوج نے بتایا کہ حماس نے شمالی غزہ میں رات گئے اسرائیلی اہلکاروں پر حملے کیا جس میں ایک افسر شدید زخمی ہوگیا تھا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جس کے جواب میں اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی غزہ کے ایک علاقے میں فضائی کارروائی میں حماس کے کمانڈر بلال ابو عاصی کو نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ بلال ابو عاصی، حماس کی نُخبا فورس کے پلاٹون کمانڈر تھے اور 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل کے دو علاقوں پر یلغار کی قیادت کی تھی۔

صیہونی فوج کے بیان میں مزید کہا گیا کہ بلال ابو عاصی کی قیادت میں اسرائیلی علاقوں میں یلغار میں درجنوں شہری ہلاک اور اغوا ہوئے تھے۔

فوج کا کہنا ہے کہ ابو عاصی پر جنگ کے دوران غزہ میں یرغمالیوں کی لاشیں رکھنے اور اسرائیلی فوجیوں کے خلاف کارروائیوں کی منصوبہ بندی میں ملوث ہونے کا بھی شبہ تھا۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ اس حملے سے پہلے اور دورانِ حملہ شہریوں کو نقصان سے بچانے کے لیے سخت نگرانی اور انتہائی درست ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

تاہم اس کے باوجود حملے میں معصوم شہریوں کا جانی نقصان بھی ہوا، جن میں ہلالِ احمر کا ایک طبی اہلکار بھی شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ غیر متعلقہ شہریوں کو پہنچنے والے نقصان پر فوج کو افسوس ہے۔

ویب ڈیسک مرزا ندیم بیگ.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بلال ابو عاصی اسرائیلی فوج

پڑھیں:

علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ اور اتحاد امت فورم کے رہنما علامہ سید جواد نقوی نے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی صاحب سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت و تسلیت، فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔ علامہ سید جواد نقوی نے علامہ سید ساجد علی نقوی کیساتھ 13 جون کو مینارِ پاکستان لاہور میں منعقد ہونے والی ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے بھی  گفتگو کی۔ ملاقات میں امتِ مسلمہ کے اتحاد، موجودہ حالات میں قومی و ملی ذمہ داریوں اور پروگرام کی تیاری و اہداف پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں علامہ سید جواد نقوی نے 13 جون مینارِ پاکستان ’’شہیدِ اُمت کانفرنس‘‘ میں شرکت اور تعاون کی دعوت بھی پیش کی اور اس پروگرام کو ملتِ اسلامیہ کے اتحاد، بیداری اور استقامت کا اہم ذریعہ قرار دیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے شہید سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں ہوگی، تیاریاں شروع
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • امریکا، اسرائیل کو جارحیت کے دوران ایرانی فضائی دفاع نے بھاری نقصان پہنچایا، ایرانی کمانڈر
  • لاہور میں ہونیوالی ’’شہید اُمت کانفرنس‘‘ میں ایک اور نشست کا اضافہ
  • جاپان میں جنگلی ریچھ نے حملے کر کے چار افراد کو زخمی کر دیا
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • علامہ ساجد علی نقوی سے علامہ جواد نقوی کی ملاقات، شہید امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
  • پاکستان کی لبنان پر اسرائیلی حملوں کی مذمت
  • نیتن یاہو کا لبنان میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کرنے کا اعلان